اگلے دوسے تین سالوں میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی ۔چیئرمین پی سی بی
جمعرات 8 دسمبر 2016 22:44
ملتان۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈشہریااحمدخان نے کہاہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بھرپورکوششیں کی جارہی ہیں اورپاکستان سپرلیگ کافائنل میج پاکستان میں کرانابھی اس سلسلے میں مددگارثابت ہوگا۔انضمام الحق ہائی پرفامنس کرکٹ سنٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے امیدظاہرکی کہ اگلے دوسے تین سالوں میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔
انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کاٹیلنٹ ڈھونڈنے کے لئے ملک بھر میں کوچنگ اورٹریننگ سنٹرزقائم کئے جائیں گے اوراس سلسلے میں ریجنل کرکٹ اکیڈمیاںبھی مثبت نتائج دیں گی ۔انہوںنے کہاکہ یہ جنوبی پنجاب میں پہلاہائی پرفارمنس سنٹرہے ۔اس میں جمنیزیم ،سوئمنگ پول ،سیمینار اورلیکچرروم اورکنٹین سمیت تمام ترسہولیات میسرہوں گی ۔(جاری ہے)
انہوںنے بتایاکہ اس سنٹر سے انڈر19اورانڈر16کے علاوہ تمام لوکل کھلاڑی تربیت حاصل کرسکیں گے ۔
انہوںنے بتایاکہ اس طرز کے سنٹرز کراچی ،رحیم یارخان اوربہاولپورمیں بھی بنائے جائیں گے ۔جبکہ پشاور،ایبٹ آباد،بہاولپور،میرپور،راولپنڈی ،حیدرآباداورکوئٹہ میں چھوٹے تربیتی سنٹرزقائم کئے جائیں گے ۔اس کے علاوہ موبائل کوچنگ سنٹرزبھی بنائے جائیں گے جو کوچنگ عملہ کے ہمراہ مختلف شہروں میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ اقلیتی برادری میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہوتاہے اورپہلاموبائل کوچنگ سنٹرننکانہ صاحب میں قائم کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ کھلاڑیوں کو چھوٹی عمر میں سیلکٹ کرنے کیلئے جلد ہی انڈر13چمپیئن شپ کاانعقادکیاجائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اورریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی اوران کو کرکٹ میں بہتری کیلئے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.