امریکہ کا داعش سے لڑنے کیلئے مزید 200فوجی شام بھیجنے کا اعلان
یہ خصوصی تربیت یافتہ اہلکار مقامی باصلاحیت فورسز کوداعش کے خلاف منظم ہونے، تربیت حاصل کرنے اور سامان فراہم کرنے کا کام کریں گے، پہلا کام داعش کے سرطان کی بنیادی رسولی کا خاتمہ ہے جو شام اور عراق میں موجود ہے کیوں کہ جتنی جلد ہم داعش کے وحشیانہ نظریات پر قائم اسلامی ریاست کے حقائق اور تصور کر ختم کریں گے اتنی ہی جلدی ہم سب محفوظ ہو سکیں گے،امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹر
ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:05
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پہلا کام دولتِ اسلامیہ کے سرطان کی بنیادی رسولی کا خاتمہ ہے جو شام اور عراق میں موجود ہے، کیوں کہ جتنی جلد ہم دولتِ اسلامیہ کے وحشیانہ نظریات پر قائم اسلامی ریاست کے حقائق اور تصور کر ختم کریں گے، اتنی ہی جلدی ہم سب محفوظ ہو سکیں گے۔
ایش کارٹر نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما نے گذشتہ ہفتے اس تعیناتی کی منظوری دی تھی۔انھوں نے کہا کہ شامی صدر بشار الاسد کے سب سے بڑے حامی روس نے محض 'خانہ جنگی کو ہوا دی ہے جس سے شامی عوام کی تکالیف کی طوالت میں اضافہ ہو گیا ہے۔'شام کی خانہ جنگی میں بشار الاسد کو روس، ایران اور بعض شیعہ جنگجو دھڑوں کی حمایت حاصل ہے، جب کہ بیشتر عرب ممالک، ترکی، اور امریکہ ان کے خلاف ہیں۔اس کے علاوہ وہاں ایک اور جنگ بھی جاری ہے جو دولتِ اسلامیہ کے خلاف ہے۔عراقی شہر موصل اور شامی شہر رقہ اس شدت پسند تنظیم کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.