انڈونیشیا ،قیامت خیز زلزلے کے بعد 45 ہزار افراد بے گھر، صدر کا متاثرہ علاقوں کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
آسٹریلیا نے بھی زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے 10 لاکھ آسٹریلیوی ڈالر دینے کا اعلان کردیا
ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:10
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق بے گھر افراد کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا اس وقت نہایت اہم ہے اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم ادارے اس حوالے سے مدد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔
بدھ کے روزانڈونیشیا کے صوبے آچے میں صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب 6.5 شدت کے زلزلے میں 100 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے تھے، اس جانی نقصان کے ساتھ ساتھ زلزلے کے نتیجے میں متعدد مساجد اور اسکولز سمیت صوبے کی 11 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوگئی تھی جبکہ ان میں رہائش پذیر افراد بیگھر ہوگئے۔ہزاروں کی تعداد میں یہ بے گھر افراد اس وقت عارضی کیمپس اور مساجد میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔بعض علاقوں میں تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ملبے تلے موجود ہلاک یا خوش قسمتی سے زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے، میرودو اور پیدی جیا سمیت 4 علاقے ایسے ہیں جو زلزلے کے بعد تباہ حالی سے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں۔انڈونیشیا کے صدر کی جانب سے صوبے کے دورے کے دوران متاثرہ علاقوں کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا گیا۔دوسری جانب آسٹریلیا کی حکومت نے بھی زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے 10 لاکھ آسٹریلیوی ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔آسٹریلیوی وزیر خارجہ جولی بشپ کا کہنا ہے کہ اگر انڈونیشیئن حکومت مزید مدد کا تقاضا کرتی ہے، تو آسٹریلیا اس کے لیے بھی تیار ہے۔واضح رہے کہ انڈونیشیا ایک ایسے خطے میں واقع ہے، جہاں زیرِزمین پلیٹس آپس میں ٹکراتی رہتی ہیں، جس کے باعث زلزلے اور آتش فشاں پھٹنے جیسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔2004 میں انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا کے قریب آنے والے ایک زلزلے کے بعد سونامی کی وجہ سے ایک لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔2013 میں بھی انڈونیشیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے باعث 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔نومبر 2014 میں انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے مالوکو میں 7.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.