عمران خان نہیں جو 3ماہ میں ریلوے ٹھیک کرنے کا دعوی کردوں، سعد رفیق
ریلوے کی 40سال کی تباہی ختم کرنے کیلئے 10برس درکار ہیں،4یا 5سال کے دعوے جھوٹے ہیں، وفاقی وزیر ریلوے ریلوے کی ترقی کیلئے سب کو مزدور بن کر کام کرنا ہو گا ،چار پانچ سال میں سب کچھ ٹھیک کرنے کا کہنا جھوٹ ہے، کامیابی کی منزل نہیں آئی ، ابھی تو صرف ریل کا پہیا چلنا شروع ہوا ہے، لوکو شیڈ کینٹ سٹیشن میں تقریب سے خطاب
ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:10
(جاری ہے)
ہفتہ کوکراچی میں لوکو شیڈ کینٹ اسٹیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پاکستان ریلوے کی تباہی کا آغاز 1972 سے شروع ہوا اور 40 سال سے ریلوے زبوں حالی کا شکار ہے اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ 4 سے 5 سال میں سب ٹھیک ہوجائے گا تو سب جھوٹ ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں عمران خان نہیں جو 3 ماہ کے اندر ریلوے ٹھیک کرنے کا دعوی کردوں 40 سال کی تباہی ختم کرنے کیلئے 10 برس درکار ہیں نعروں سے کام نہیں چلتا بلکہ کام کرنے سے بات بنتی ہے سب کو مزدور بن کر کام کرنا ہوگا۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ریلوے اب بھی 27 ارب روپے کے خسارے میں ہے، اگر ریلوے ملازمین محنت کرتے تو محکمے کے حالات بہتر ہوتے ہم نے ریلوے کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا چیلنج قبول کیا ہے، 35 کروڑ کی لاگت سے ریلوے کوارٹرز بنارہے ہیں اور ریلوے کا خسارہ بھی بتدریج کم کررہے ہیں۔2017 کے آخر میں ریلوے سروس اسٹرکچر دے کر جائیں گے۔ اور اگر عوام نے 2018 کے انتخابات میں نواز شریف کو ایک بار پھر منتخب کردیا تو کام کی رفتار دگنی کردیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ سی پیک کا معائنہ کیا تو جو باتیں سن رکھی تھیں ان کے بالکل برعکس دیکھا، سی پیک کو کامیاب کرنا ہے یہ ہمارے بچوں کا مستقبل ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکلر ریلوے 20 سال پہلے بننا چاہئے تھا لیکن کسی حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی سرکلر ریلوے کے لئے سندھ حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔کراچی کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔ ریلوے کی تمام ادائیگیاں ریلوے کی آمدن سے پوری کی جا رہی ہیں ۔ریلوے کا پہیہ منزل کی جانب رواں دواں ہے ، جو مزدوروں کے ساتھ زیادتی کرے گا ، اسے سخت سزا ملے گی ۔ ریلوے میں ہر ایک کو اس کا حق ملے گا ۔ کسی کو بلیک میلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ کسی کی سفارش نہیں سنیں گے اور نہ ہی سیاسی دباؤ پر ریلوے میں بھرتیاں کی جائیں گی ۔ریلوے کے ریٹائر ملازمین کو بروقت پینشن ادا کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ جو نعرے لگ رہے ہیں ، میاں محمد نواز شریف کے کام کی وجہ سے لگ رہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.