پشتونخوامیپ کی جمہوری جدوجہد، قربانیاں اور عوامی خدمت ہر سطح پر نمایاںہے، سردار مصطفی خان ترین
عوام کی پارٹی میں جوق در جوق شمولیت پارٹی پالیسیوں اور اقدامات پر مہر تصدیق ہے، اورصوبائی وزیر بلدیات
ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:48
(جاری ہے)
پشتونخوامیپ پشتونخوا وطن کی وحدت ، قومی تشخص کی بحالی ، قومی واک واختیار کے حصول مادری زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دلانے ، قومی برابری ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، آئین وقانون کی حکمرانی کی جدوجہد کو عام کرنے اور ملک کے جمہوری قوتوں کو ان نکات پر متحدکرنے میں ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔
پشتونخوامیپ ہی نے پشتونخوا وطن میں سیاسی بیداری اور قومی دلیری کی لہر کو پیدا کرکے قوم کوامن ، ترقی اورخوشحالی کی جدوجہد کی راہ پر متعین کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے قوم کے حقوق واختیارات کے حصول کی جدوجہد میں ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور یہاں عوام کو ووٹ کا حق دلانے اور انہیں جمہوری اثرات سے بہرمند کرنے کاسہرا بھی خان شہید کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کی فکری اور تاریخی جدوجہد کی بدولت ہی پشتون ملت کو اپنی سرزمین ان کی جغرافیائی حدود اور قومی تشخص سمیت ہر شعبہ زندگی کے حقوق کا درس حاصل ہوا جو خان شہید کی وژن کا عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے ہر سطح پر عوامی خدمت اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔ ہر شعبہ زندگی میں ترقیاتی کام نمایاں ہے بڑے بڑے شاہراہوں کی تعمیر، تعلیمی اداروں کے قیام ، ہسپتالوں کی فعالیت ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، بجلی اور زراعت کی بحالی ، طلباء کو سکالر شپ اور نادار مریضوں کی امداد سمیت تمام اقدامات عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے کرپشن لوٹ مار اور انارکی کے ذریعے ہر شعبہ زندگی کو تباہ بربا د کرکے رکھ دیا تھا اور سرکاری محکموں کی حالت زار کو تباہ وبربادکرتے ہوئے انہیں اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرتے رہے اور حکومتی نظم وضبط کو برباد کرکے صرف ذاتی وگروہی مفادات کو ترجیح دی ۔آج وفاداری کے دن کھانے والوںنے ماضی میں تمام صوبے پر بدترین بدامنی اور لاقانونیت مسلط کرکے حکومتی رٹ ختم کرکے عوام کو ڈاکوئوں ، چوروں ، بھتہ خوروں کے حوالے کیا تھا ۔انہیں ماضی کی بدترین کرپشن کی یاد ستاتے ہوئے دن رات موجودہ حکومت کیخلاف بلا جواز پروپیگنڈوں میں مصروف ہے ۔ جبکہ پشتون بلوچ صوبے کے غیور عوام ان کے ماضی اور حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ ہمیشہ کی طرح غیورعوام کی رہنمائی کا کردار ادا کرتے ہوئے ملت کو ہر قسم کی مشکلات سے نجات دلانے کیلئے ہر قسم کے گھمبیر حالات میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور اپنے عوام کو ترقی وخوشحالی اور پرامن زندگی کے مقام تک پہنچا کر رہیگی۔مزید قومی خبریں
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.