کراچی،مفتی محمد اشرف چانڈیو 85سال کی عمر میں انتقال کرگئے،

ہفتہ 10 دسمبر 2016 22:20

کراچی،مفتی محمد اشرف چانڈیو 85سال کی عمر میں انتقال کرگئے،

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع ٹھٹھہ کے سابق امیر ممتازعالم دین اورمدرسہ اشرف العلوم گھارو کے مہتمم مفتی محمد اشرف چانڈیو 85سال کی عمر میں انتقال کرگئے،مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے،سات بیٹے اورتین بیٹیوں سمیت بڑی تعداد میں طلباء کو سوگوارچھوڑا ہے۔مفتی اشرف چانڈیو استاد العلماء اوراپنی ذات میں علم کا ایک خزانہ تھے۔

نمازجنازہ ہمعصر ساتھی اورجمعیت علمائے اسلام ضلع ٹھٹہ کے امیر مفتی ابراہیم میمن کی امامت میں ادا کی گئی،ضلع چیئرمین اوسابق ایم پی اے غلام قادرچانڈیو،شیرازی برادارن اعجازشاہ،امیرحیدرشاہ،رمضان ملکانی،جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرعبدالغفارعمر،محمددین منصوری،محمداسلام،امیرضلع ٹھٹہ مولانا عطاء الرحمان بلوچ،سابق امراء اضلاع اسماعیل گندرو،الطاف ملاح،ریاض شاہ جیلانی،ملاح اتحاد کے آدم گندرو،جمعیت اتحادالعلماء کے مولانا عبدالوحید،مولانا حبیب حنفی سمیت معززین،علماء،طلباء اورقریبی رشتہ دارنمازجنازہ میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی،قیم ممتازحسین سہتوسمیت دیگر ذمہ داران نے مفتی اشرف چانڈیو کی وفات پر دلی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لیئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ مفتی اشرف چانڈیو کی اقامت دین کیلئے گران قدرخدمات ناقابل فراموش ہیں،موت برحق ہے مگران کی وفات سے باب الاسلام سندھ ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا ہے.

متعلقہ عنوان :