پاکستان نے انسانی حقوق کے شعبہ میں پیش رفت کی ،بچوں‘ خواتین اور اقلیتوں کے حوالے سے بعض خدشات اور چیلنجز موجود ہیں‘ انصاف تک رسائی اور انسانی حقوق کے دیگر معاملات پر نمایاں پیش رفت پاکستان کو 2018ء کے جائزہ سے قبل بعض فوائد حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے
ڈیموکرسی رپورٹنگ انٹرنیشنل زیر اہتمام کانفرنس سے جرمن سفیر ‘ یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئس کاشین دیگر کا خطاب
اتوار 11 دسمبر 2016 14:30
(جاری ہے)
پاکستان میں تعینات جرمن سفیر اینا لیپل نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انسانی حقوق کے شعبہ میں پیش رفت کی ہے تاہم اب بھی خاص طور پر بچوں‘ خواتین اور اقلیتوں کے حوالے سے بعض خدشات اور چیلنجز موجود ہیں۔
یورپی یونین کی جانب سے ترجیحی تجارت کے حوالے سے پاکستان کو دی گئی جی ایس پی پلس حیثیت اور اس کے تحت جائزہ کے عمل بالخصوص آئندہ یونیورسل پیریاڈک رویو کے پیش نظر پاکستان کو یہ موقع میسر ہے کہ وہ انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدوں جن کی وہ ایک رُکن ریاست بھی ہے پر عملدرآمد میں مزید پیش رفت کرے۔ جرمنی تمام پاکستانیوں کے بہتر مفاد میں ان عالمی معاہدوں کے تحت عائد ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی خاطر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں اپنی بھرپور معاونت جاری رکھے گا۔ پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئس کاشین نے کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کی خاطر اقتصادی اور معاشرتی شعبوں میں ترقی کو فروغ دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس حیثیت کو بہتر انداز میں بروئے کار لاکر بے پناہ فوائد حاصل کر سکتا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کی جانے والی اصلاحات کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے خصوصی سیل (ٹی آئی سی) کا قیام اور معاہدے کے حوالے سے رپورٹ کی تیاری مثبت پیش رفت ہے۔ یونیورسل پیریاڈک رویو 2017ء اور جی ایس پی پلس 2018ء پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں زور دیا کہ انصاف تک رسائی اور انسانی حقوق کے دیگر معاملات پر نمایاں پیش رفت پاکستان کو 2018ء کے جائزہ سے قبل بعض فوائد حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان اور معاہدہ پر عملدرآمد سے متعلق سیل (ٹی آئی سی) کے کنوینر اشتر اوصاف علی کی جانب سے حکومتی مؤقف پیش کرنے کیلئے کانفرنس میں پیش کردہ بیان میں جی ایس پی پلس کو پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے اہم اصلاحات کی خاطر ایک اہم موقع تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انسانی حقوق کے حوالے سے قومی لائحہ عمل کی منظوری کے علاوہ حال ہی میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف اور جنتی زیادتی کے خلاف قوانین جیسی بعض اہم نوعیت کی قانون سازی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عملدرآمد کے بغیر قوانین کا فائدہ مند ثابت نہیں ہوتے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے تمام قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ انسانی حقوق سے متعلق فنکشنل کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر نسرین جلیل نے تمام فریقین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی کمیٹی بنیادی حقوق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور آئندہ جائزوں سے قبل پیش رفت کے حصول کے حوالے سے کانفرنس میں پیش کردہ سفارشات کی حمایت کرے گی۔ ڈیموکرسی رپورٹنگ انٹرنیشنل میں پاکستان کے کنٹری ریپریزنٹیٹو حسن ناصر میربحر نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ حکومت پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق قومی لائحہ عمل جیسی اہم اور پرعزم حکمت عملی کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لائحہ عمل انسانی حقوق سے متعلق اہم امور کے قانونی اور پالیسی اصلاحات کا احاطہ کرتا ہے۔ کانفرنس سے حاصل ہونے والے نتائج کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے اس نوعیت کی اصلاحات کو ملک میں جمہوری استحکام کیلئے اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ اصلاحات بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان کی ذمہ دایوں کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.