عید میلاد النبیﷺ کے خلاف اشتعال انگیزلٹرییچر چھاپنے والے ملک کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ‘محمد اشرف آصف جلالی
آسیہ ملعونہ کی رہا ئی کے لیے یورپی یونین کا متحرک ہونا پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے،توہینِ رسالت دہشت گردی کی بدترین شکل ہے یورپی ممالک کی طرف سے گستاخان رسالت کو پناہ دینے کی پالیسی نے مسلمانوں کو بہت کچھ سوچنے پرمجبور کر دیا ہے‘سمینار سے خطاب
اتوار 11 دسمبر 2016 18:20
(جاری ہے)
295c قانون ناموس رسالت معاشرے کے امن کا ضامن ہے اس میں تبدیلی یا خاتمے کے بڑے مہلک اثرات معاشرے پر مرتب ہونگے ۔عالم اسلام نے جشن میلاد النبی ﷺ کی دھوم سے اقوام عالم کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ہم اپنے رسول ﷺ کے وفا دار رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے خلاف اشتعال انگیزلٹرییچر چھاپنے والے ملک کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں حکومت ایسے لوگوں پر کڑی نظر رکھے۔ 295C پاکستانی قانون بعد میںہے اور قرآنی قانون پہلے ہے ۔اگر محض پاکستانی قانون ہوتا تو اس کے بدلنے کا مطلب اور تھا مگر قرآنی قانون کو نہیں بدلہ جا سکتا بلکہ اسے بدلنے کی کوشش کرنے والوں کو بدل دیا جائے گا ۔آسیہ ملعونہ کی رہا ئی کے لیے یورپی یونین کا متحرک ہونا پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔توہینِ رسالت دہشت گردی کی بدترین شکل ہے۔آسیہ ملعونہ اس دہشت گردی کی مرتکب ہوئی ہے اور اس کا اقرار بھی کر چکی ہے ۔ سیشن کورٹ ننکانہ اور پنجاب ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اور آسیہ ملعونہ کی حمایت میں پوپ کابیان پاکستانی عدالت کی توہین ہے۔یورپی ممالک کی طرف سے گستاخان رسالت کو پناہ دینے کی پالیسی نے مسلمانوں کو بہت کچھ سوچنے پرمجبور کر دیا ہے۔ اگر مغربی ممالک نے گستاخانہ کلچر کی حوصلہ شکنی نہ کی تو تہذیبوں کا بہت سخت تصادم ہو سکتا ہے خدانخواستہ جس سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے ۔اب بھی وقت ہے کہ یورپی ممالک سلمان رشدی ،تسلیمہ نسرین اور ٹیری جونز جیسے گستاخوں کی پشت پناہی چھوڑ دیں اور انہیں امت مسلمہ کے حوالے کریں۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا غازی ملک ممتاز حسین قادری شہیدرحمہ اللہ تعالیٰ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیی4 جنوری کوپورے ملک میں یوم عشق رسول ﷺ منایا جائے گا ۔اورلاہور میں انشاء اللہ تعالیٰ ایک بجے داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک ’’لبیک یا رسول اللہﷺ ‘‘ریلی نکالی جائے گی۔انشاء اللہ تعالیٰ تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اور غازی ملت حضرت غازی ممتاز حسین قادری شہید رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کے خاندان کے زیر اہتمام یکم مارچ کولیاقت باغ راولپنڈی میں غازی صاحب کے پہلے عرس مقدس کے موقع پر عظیم الشان انٹرنیشنل لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا .ان شاء اللہ تعالیٰ یکم اپریل کو بعد از نماز مغرب مینار پاکستان پر تاریخ ساز مرکزی عقیدہ توحید سیمینار منعقد کیا جائے گا ۔تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ لاہور کے امیر پیر سید خرم ریاض شاہ نے کہا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ غلامان رسول ﷺ کا ایک نہ رکنے والا کارواں ہے جو منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا ۔شیخ الحدیث مفتی محمد امین نقشبندی نے کہا ناموس مصطفیٰ ﷺ کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے ۔مولانا محمد مبارک علی رضوی نے کہا کہ عشق رسول اللہﷺ ایک مومن کے لیے قیمتی سرمایہ ہے ۔سیمینار میں الحاج میاں محمد الیاس چشتی،مفتی محمد زاہد قادی ،مولانا طارق لطیف نقشبندی ،مولانا صاحبزادہ سردار احمد رضا فاروقی،حافظ محمد زاہد رازی ،محمد سجاد جلالی،مولانا محمد یونس قادری سمیت کثیر تعداد میں علماء اور عوام شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.