دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں میں گٹھ جوڑ ہرصورت ختم کریں گے، آرمی چیف
منگل 13 دسمبر 2016 11:37
(جاری ہے)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اب تک کے آپریشن میں حاصل کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں قیام امن ، ترقیاتی کاموں کے لیے پاک فوج ، قبائل شانہ بشانہ رہیں گے جب کہ پاک فوج فاٹا بھر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق قبائلی عوام کے ساتھ ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے درمیان روابط ختم کرنے کے لیے بہتر بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے جب کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں میں گٹھ جوڑ ہر صورت ختم کریں گے۔آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی غیرقانونی نقل وحرکت کو روکنے اور چوکیوں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لیے پاک افغان بارڈر کے دوسری جانب دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے متاثرین کی باعزت اور بروقت واپسی اور متاثرین کی بحالی کے لیے سماجی انفراسٹرکچرمیں بہتری کو یقینی بنایا جائے کیوں کہ فاٹا میں قیام امن اور خوشحالی سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.