ٹماٹر ، کھیرے ، چپن کدواور مٹر کی فصل پر روئیں دار پھپھوند کے حملہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت
منگل 13 دسمبر 2016 13:41
(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ15سی20ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور 80فیصد سے زیادہ نمی یا ابرآلو د موسم میں اس بیماری کا حملہ تیزی سے ہوتا ہے جس سے پودے اور پھل بھی گل سڑ جاتا ہے ۔
انہوںنے بتایاکہ سفوفی پھپھوندبھی کھیرا ، چپن کدو اور مٹر پر حملہ آور ہو کر ان کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے جبکہ اس بیماری کے حملہ کی صورت میں ان فصلوں کے نچلے پتوں پر گول سفید دھبے نمودار اور آہستہ آہستہ یہ دھبے تنوں اور پتوں کی بالائی سطح پر بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان دھبوں میں سفید پھپھوند پیدا ہوتی ہے جو جم اور متاثرہ بھورے پتے مرجھا کر مرجاتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ سفید پھپھوند پھلوں پر بھی حملہ آور ہوتی ہے جس سے پھلوںکی بڑھوتری رک جاتی ہے اور ذائقہ خراب ہوجاتا ہے۔انہوںنے بتایاکہ پچھیتا جھلسائو کی بیماری سے ٹماٹر پھول گوبھی ، سرخ مرچ اور شملہ مرچ متاثر ہوتی ہیں جس سے پتوں ، تنے، پھلوں اور ڈنڈیوں پر نمدار بھورے اور ارغوانی دھبے پیدا ہوتے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ پتوں کے زیر یں سطح پر پھپھوند کا مواد پیداہوتا ہے اور زیادہ نمی کے دوران یہ بیماری وباء کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار ان بیماریوں کے تدارک کے لیے بیج کو مناسب پھپھوند کش زہر لگالیںاور حفاظتی پھپھوند کش زہر پانی میں ملا کر دس دن کے وقفہ سے سپرے کریں نیزبرداشت کے بعد فصلات کے بچے کھچے حصوں کو جلادیں تاکہ پھپھوند دیگر پودوں کو نقصان نہ پہنچا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.