چھوٹی نازک سبزیوں کو سردی سے بچانے کا بندوبست کریں، زرعی ماہرین

منگل 13 دسمبر 2016 16:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء)زر عی ماہر ین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھوٹی نازک سبزیوں کو سردی سے بچانے کا بندوبست کریں۔سردی سے بچائو کے لئے ان کو پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ کر رکھیں۔

(جاری ہے)

جبکہ آلو کی فصل کامعائنہ کرتے رہیںنومبر میں کاشتہ ٹماٹر اور پیاز کی پنیری کو کھیت میں منتقل کریں اور آبپاشی کا خیال رکھیںو گوڈی کریں۔نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ترجمان کا کہناہے کہ بیماری یا کیڑے کے حملے کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے مناسب زہروں کا بروقت سپرے کریں بیج کے لئے آلو کی مخصوص فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔ وائرس سے متاثرہ پودوں کو احتیاط سے اکھاڑ کر ضائع کردیں۔