خصوصی تعلیم و تربیت ،قدرتی طور پر جسمانی اور ذہنی معذور افراد کا بنیادی حق ہے،کورکمانڈر لاہور
منگل 13 دسمبر 2016 21:07
(جاری ہے)
اُنھوں نے کہا کہ اِس ضمن میں ہمارے معاشرے کی ایک چھوٹی کاوش اِن خصوصی بچوں کی مخفی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں سُود مند ثابت ہو سکتی ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ اس کی ایک مثال رائزنگ سن انسٹی ٹیوٹ ڈی ایچ اے برانچ کے خصوصی بچوں کا سپیشل المپکس2013کے بین الاقوامی مقابلوں میں مختلف کھیلوں میں 15میڈلز حاصل کرنا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ غیر معمولی کار کردگی یقینا ادارے کی اعلیٰ معیار تربیّت کی عکاس اور وطن کی سر بلندی کے لئے اِن خصو صی بچوں کے عزم کا منّہ بولتا ثبوت ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا کہ اُنھیں آج اِن خصوصی بچوں کے چہرے پر مایوسی کے بجائے خود انحصاری، اعتماد اور اُمید دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے ۔ کور کمانڈر نے کہا کہ ہمارے ملک میں اِس وقت 54لاکھ افراد کسی ذہنی یا جسمانی معذوری کی وجہ سے خصوصی افراد کے زمرے میں آتے ہیں۔ اُنھوں نے صاحب ِ ثروت افراد اور سماجی تنظیموں پر زُور دیا کہ وُہ آگے آئیں اور اِس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ انسانی خدمت کا یہ عمل ہمارا مذہبی فریضہ ہی نہیں بلکہ اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری بھی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل صا دق علی نے خصوصی تعلیم کے حوالے سے رائز انسٹی ٹیوٹ کی خدمات کو بے حد سراہا اور پاکستان رینجرز انتظامیہ کے خلوص اورجذبہ ،ْ خیر سگالی کی تعریف کی ۔اُنھوں نے اُمید ظاہر کی کہ تقریب میں موجود حاضرین ان عمدہ معاشرتی اور اخلاقی ااقدار کو مزید آگے بڑھا کر ملک کے کونے کونے تک پھیلائیں گے،آخر میں اُنھوں نے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ پاک فوج اِس ادارے کو مزید فعال بنانے کے لئے ترقیاتی کاموں کے لئے مالی اعانت فراہم کرے گی،اس موقع پراسپیشل بچوں نے اِسی خصوصی تقریب میں ملّی نغمے پیش کئے جس پر حاضرین نے انھیں دل کھول کر داد دی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.