لاہور ہائیکورٹ ،ایچ ای سی کی پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ذوالفقار احمد بوہرہ کے جعلی ریسرچ کی تحقیقات روکنے کی استدعا مسترد
منگل 13 دسمبر 2016 22:33
(جاری ہے)
فاضل عدالت نے ذوالفقار احمد بوہرہ کی متفرق درخواست پر سماعت کی، ذوالفقار بوہرہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران سعید نے جعلی ریسرچ پیپرز کی بنیاد پر ذوالفقار بوہرہ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، ہائیکورٹ نے ایچ ای سی کو جعلی ریسرچ پیپرز کی تحقیقات کا حکم دیا، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ ایچ ای سی کو جعلی ریسرچ پیپرز کی تحقیقات کا اختیار نہیں ہے، رولز کے مطابق صرف پنجاب یونیورسٹی ہی جعلی ریسرچ پیپرز کی تحقیقات کر سکتی ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ذوالفقار بوہرہ ایچ ای سی کے سامنے پیش ہونے سے کیوں ڈر رہے ہیں، جس پر ذوالفقار بوہرہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وہ ڈر نہیں رہے کیونکہ پنجاب یونیورسٹی نے پہلے تحقیقات شروع کر دی تھیں، عمران سعید کے وکیل سعد رسول ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عمران سعید کی درخواست پر قانون کے مطابق حکم جاری کیا گیا، قانون کے مطابق ایچ ای سی یا متعلقہ یونیورسٹی تحقیقات کر سکتی ہے، اسسٹنٹ پروفیسر ذوالفقار احمد بوہرہ پر جعلی ریسرچ پیپرز کا سنگین الزام ہے، ذوالفقار بوہرہ پنجاب یونیورسٹی سے اس لئے تحقیقات کرانے چاہتے ہیں کیونکہ پنجاب یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام کی ملی بھگت سے یہ ریسرچ پیپرز منظور ہوئی جن کی بنیاد پر ذوالفقار بوہرہ کو جعلی ڈگری اور پروفیسرشپ دی گئی، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ایچ ای سی کی طرف سے جعلی ریسرچ پیپرز کی تحقیقات روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایچ ای سی اس معاملے کی تحقیقات جاری رکھے اور یہ بھی فیصلہ کرے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پلیجرزم رولز کے مطابق جعلی ریسرچ پیپرز کی تحقیقات کرنا کس کا اختیار ہے۔
(بخت گیر)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.