ایس ایم منیربزنس کمیونٹی کومتحدکرنے کی بجائے تباہ کررہے ہیں،وفاقی حکومت بزنس کمیونٹی کی سیاست میں دلچسپی ، فیڈریشن الیکشن میں عمل دخل پر ٹی ڈی اے پی کے عہدے سے فوری برطرف کرے
پاکستان بزنس گروپ وبزنس مین پینل کے رہنما?ں کامطالبہ
منگل 13 دسمبر 2016 22:51
(جاری ہے)
پاکستان بزنس گروپ اور بزنس مین پینل کا اتحاد ملک بھر کے تاجروں اورصنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کرے گا اور فیڈریشن کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ایف پی سی سی آئی کا درخشاں ماضی ایک مرتبہ پھر واپس لائیں گے۔
منگل کو پی بی جی اوربی ایم پی کے الیکشن سیل سے جاری مشترکہ بیان میں دونوں گروپوں کے رہنما?ں نے کہاکہ ایس ایم منیر نہ صرف فیڈریشن بلکہ تاجر برادری کو بھی تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔وہ سی ای اوٹی ڈی اے پی کے عہدے کا ناجائزفائدہ اٹھاکرایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایس ایم منیرٹڈاپ کے سی ای اوہیں اور یہ سرکاری عہدہ ہے ساتھ ہی ساتھ وہ یونایئٹڈ بزنس گروپ کے چیف پیٹرن بھی ہیں اور انہوں نے پورا سال ایف پی سی سی آئی کے ووٹروں پر اثر انداز ہونے پر صرف کیا۔ایس ایم منیرکی بطورسی ای او ٹی ڈی اے پی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ان کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کی ایکسپورٹ کو5ارب ڈالر کاناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایس ایم منیر اپنے اڑھائی سالہ دور میں ٹڈاپ پر توجہ دینے کی بجائے ایف پی سی سی آئی کی سیاست میں مداخلت کرتے رہے اور اپنے من پسند صنعت کاروں کو نوازا۔ انہوں نے کہاکہ ایس ایم منیرکو سیاست کازیادہ ہی شوق ہے تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں پھرسیاست میں حصہ لیں۔بزنس مین پینل کے رہنما?ں نے کہاکہ ایس ایم منیرنے ایف پی سی سی آئی کے گزشتہ الیکشن میں بھی ووٹروں کو بلیک میل کرکے ووٹ حاصل کیے، انہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی مخالفین کے ہتھکنڈوں کو سمجھ چکی ہے اور وہ جانتی ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران کس طرح ان کے کاندھے کو استعمال کرکے ذاتی فوائد حاصل کیے گئے ہیں۔اس مرتبہ تاجروصنعتکاربرادری ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔انہو ں نے کہا کہ فیڈریشن میں آمریت قائم کرنے والے کسی منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔ان کا بھیانک چہرہ بزنس کمیونٹی کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی، بالخصوص ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹیو کمیٹی اور جنرل باڈی کے ممبران امیدوار کی قابلیت اور صلاحیتوں کو مد نظر رکھ کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے اور ایف پی سی سی آئی کو کمزور کرنے والے یو بی جی گروپ کو مسترد کردیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.