کورکمانڈرکراچی اور ڈی جی رینجر زسندھ کی ترقی پر انہیں باوقار انداز میں رخصت کیا گیا ہے ، مولا بخش چانڈیو
دونوں افسران نے مشکل دور میں کراچی کے امن کی بحالی کیلئے کام شروع کیا تھا جس کامثبت نتیجہ سب کے سامنے ہے کراچی آپریشن کامیابی کے حصول تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
منگل 13 دسمبر 2016 22:53
(جاری ہے)
مشیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی آپریشن کو زیادہ عرصہ نہیں ہوا ،جہاں بیرونی ایجنٹ اور ملکی سہولت کار سرگرم ہوں وہاں مکمل امن میں کچھ وقت ضرور لگے گا تاہم یہ آپریشن کامیاب ہوگا ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دانش مندی کا تعلق عمر سے نہیں ہے۔ بھٹو اور بے نظیر نے بھی کم عمری میں سیاست کی اور کامیاب رہے بلاول بھٹو کی ہر بات درست ثابت ہوئی ہے اورجمہوریت ہی آج کے دور کا انقلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کی تحریک کامیاب ہوگی اور تاریخی دھرنا لگے گا ۔مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیونے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز کو بڑے پیار سے اورمسکرا کر انہیں رخصت کیا گیاہے ، اب ان افسران کی ترقی ہوگئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے قیام اور سی پیک کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ رکوکمانڈر اورڈی جی رینجرز او کو سندھی ٹوپیاں پسند آئی ہیں ہم دونوں افسران کی مستقبل میں کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.