ْمخالفین عام افراد کو ووٹرز قرار دے کر اپنے ہی سرپرستوں کو دھوکہ دے رہے ہیں،پی بی جی /بی ایم پی
یونائیٹڈ بزنس گروپ کی تمام سیاست کا دارومدار جھوٹے نعروں پر ہے ،تجارتی تنظیموں کی جانب سے اپنی حمایت کے بے بنیاد دعوے کیے جارہے ہیں،مہتاب چاولہ مخالفین بزنس کمیونٹی کو اب مزید دھوکہ نہیں دے سکتے، ان کی جھوٹ کی مبنی سیاست کا جنازہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں نکل جائے گا ،سلطان چاولہ،میاں زاہد خدمت ہمارا شعار ہے ،ہم نے کبھی بھی بزنس کمیونٹی کے حقوق پر سودے بازے نہیں کی ہے،یحییٰ پولانی ،عبدالوحید شاہ ،رفیق سلمان،ذکریا عثمان،ثاقب فیاض مگوں
بدھ 14 دسمبر 2016 18:15
(جاری ہے)
ایف پی سی سی آئی کے الیکشن قریب ہیں اور وقت آنے والا ہے جب ان کو احساس ہوگا کہ ان کا پول بزنس کمیونٹی سامنے کھل گیا ہے اور ان کے پاس سوائے دھول چاٹنے کے اور کوئی راستہ نہیں بچے گا ۔
ملکی برآمدات کا جنازہ نکالنے کے بعد بزنس کمیونٹی کے نام نہاد رہنما ایف پی سی سی آئی کے تابوت میں بھی آخری کیل ٹھوکنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ ملک بھر کے تاجر و صنعتکار ان کے خواب چکنا چور کردیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کیا ۔پاکستان بزنس گروپ اور بزنس مین پینل کے رہنماؤںنے کہا کہ مخالفین پر یہ حقیقت آشکار ہوتی جارہی ہے کہ پی بی جی اور بی ایم جی کے اتحاد نے ان کے قلعے میں شگاف ڈال دیا ہے اور شکست ان کا مقدر بن چکی ہے ۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ گزشتہ دنوں ایک عشائیے میں شریک عام افرادکو اپنے لاہور سے آئے ہوئے چیئرمین کے سامنے ووٹرز ظاہر کرکے بٹھادیا ۔مخالفین بزنس کمیونٹی کے ساتھ ساتھ اپنے سرپرستوں کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں ۔ہم مخالفین کو باور کرانا چاہتے ہیںکہ بلی کو دیکھ کر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔وہ ملک بھر کی باشعور بزنس کمیونٹی کو اب مزید دھوکہ نہیں دے سکتے اور ان کی جھوٹ کی مبنی سیاست کا جنازہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں نکل جائے گا ۔مختلف تجارتی تنظیموں کی جانب سے اپنی حمایت کے جھوٹے دعوے کرکے وہ محض خوابوں میں ہی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کو کھوکھلا کرنے والوں کے بھیانک چہروں سے واقف ہوچکی ہے ۔اقتدار کی غلام گردشوں میں سفر کرنے والے اپنے انجام سے ڈریں اور اپنے مفادات کے لیے بزنس کمیونٹی کے حقوق کا سودا کرنے پر معافی مانگیں ۔پاکستان بزنس گروپ اور بزنس مین پینل کے رہنماؤں نے کہا کہ خدمت ہمارا شعار ہے ۔ہم نے کبھی بھی بزنس کمیونٹی کے حقوق پر سودے بازے نہیں کی ہے ۔ایف پی سی سی آئی کے الیکشن قریب ہیں اور وقت آنے والا ہے جب ان کو احساس ہوگا کہ ان کا پول بزنس کمیونٹی سامنے کھل گیا ہے اور ان کے پاس سوائے دھول چاٹنے کے اور کوئی راستہ نہیں بچے گا ۔ملکی برآمدات کا جنازہ نکالنے کے بعد بزنس کمیونٹی کے نام نہاد رہنما ایف پی سی سی آئی کے تابوت میں بھی آخری کیل ٹھوکنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ ملک بھر کے تاجر و صنعتکار ان کے خواب چکنا چور کردیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.