صادق آباد،منتخب چیئرمین 22دسمبر کو تیر پر مہر لگا کر شیر کا شکار کرینگے، امیدوار چیئرمین ضلع کونسل مخدوم علی محمود کی گفتگو
جمعرات 15 دسمبر 2016 18:06
(جاری ہے)
حکمران لیگ کے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائینگے ۔ہم نے مخصوص نشستوں کے الیکشن میں بھی اپنی اکثریت ثابت کر دی ہے اور انشاء الله چیئرمین ضلع کونسل اور وائس چیئرمینوں کے الیکشن میں 100کے قریب ووٹ حاصل کر کے ایک بار پھر اپنی اکثریت ثابت کر دیں گے ۔
اس موقع پررکن قومی اسمبلی مخدوم مصطفی محمود‘ رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود‘ مخدوم عثمان محمود‘سابق ضلعی صدر پیپلزپارٹی جاوید اکبر ڈھلوں‘ رئیس محمد دین ورند‘مختار احمد جام‘ چوہدری شہزاد عادل باجوہ‘ حافظ فیض الرحمن بھی-ٹ- ودیگر بھی موجود تھے ۔ انھوںنے کہاکہ میرے والد مخدوم سید احمد محمود نے ہمیشہ ضلع میں گڈ گورننس کے قیام اور میرٹ کو ترجیح دی ،تعلیم اور صحت کے انقلابی منصوبے پیش کئے جسے دوسرے صوبوں کے اضلاع کی حکومتوں نے بھی اپنایا ہم نے ہمیشہ بلا امتیاز عوام کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع کے عوام بھی ہمارے ساتھ محبت کرتے ہیں چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہو کر عوام کی محبتوں کا قرض خدمت کے ذریعے اتاریں گے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ضلع کونسل کے فنڈز کی حفاظت کریں گے اور ایک ایک پائی عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائی گی انھوںنے کہاکہ حکمران لیگ نے عوام سے جھوٹے وعدے اور دلفریب نعرے لگا کر ووٹ حاصل کئے مگر گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں ضلع رحیم یارخان کے عوام مسلسل محرومیوں اور پسماندگی کا شکار رہے ہیں اور پینے کے صاف پانی کیلئے بھی ترس رہے ہیں انشاء الله بائیس دسمبر پیپلزپارٹی کی فتح کا دن ہو گا ضلع کے منتخب چیئرمین یونین کونسل ہمارے ساتھ ہیں ان کی حمایت سے ہمارا پور اپینل کامیابی حاصل کرے گا ۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.