ریئس الا حرار چوہدری غلام عباس کی کشمیر کی آزادی کے لیے کوششوں اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم تحریک آزادی کشمیر کو نہیں دبا سکتے ،تمام فورمز پر کشمیر یوں کی سیاسی،اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھیں گے،وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر
اتوار 18 دسمبر 2016 17:40
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ چوہدری غلام عباس ڈوگراراج اور انڈین کانگریس کے خلاف کشمیری عوام کا بہت بڑا سہارا تھے اور اُن کی قائداعظم اور مسلم لیگ سے قربت اُن کی پاکستان سے وابستگی اور محبت کا کھلا ثبوت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ رئیس الاحرارکے نقش قدم پرچلتے ہوئے آج بھی کشمیر ی عوام اپنے حق خودارادیت اور آزادی کے لیے پرُ امن تحریک آزادی کو پورے جوش ولولے سے جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ غاصب اور ظالم بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیری عوام کو چھرے والی بندوق سے نشانہ بنانے سمیت دیگر ظالمانہ اقدامات اُن کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ایل او سی کے اس پار اور اُس پار بھارتی ظالمانہ ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہونے والے اور ہر قسم کی بھارتی اشتعال انگیزی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔آج آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں غیور اور بہادر کشمیری عوام پاکستان سے وابستگی کے لیے آئے روز پاکستانی پرچم لہراتے ہیں اور ایل او سی کے اس بار بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کے نتیجے میں اپنے معصوم بچوں کی قربانیاں بیش کرنے والے بہادر کشمیر ی عوام بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی حمایت کے لیے پرُعزم ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان بھارت کی جانب سے آئے دن کی گیڈر بھبگیوں اور آبی جارحیت کی دھمکیوں سے ہرگز مرعوب ہونے والا نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاکستان کے ٹکڑے دیکھنے والے بھارتی رہنمائوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی حکمت عملی اور سیکیورٹی اداروں کی کوششوں سے آج پاکستان سے دہشت گردی کا 80 فیصد خاتمہ کر دیا گیا ہے اور پورے ملک میں کومنگ آپریشنززتیزی سے جاری ہیں جس سے باقی ماندہ 20 فیصد دہشت گردی کا بھی مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔اُنہوںنے کہا کہ کولڈ سٹارٹ و دیگر سازشوں کی صورت میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی دُشمن کے منصوبے فیل ہو چکے ہیں اور تورخم تاگوادرپاکستان کے عوام،حکومت اور فوج دُشمن کی سازشوں اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے عزم کیے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ پاکستان کو کسی صورت میں کشمیری کی حمایت سے پیچھے ہٹا سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان دُنیا کے تمام فورمز پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور آزادی کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.