تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی،یوسف علی شاہد
اتوار 18 دسمبر 2016 18:30
(جاری ہے)
اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک سیکٹر کینٹ میں تجاوزات کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے پر ماہ اکتوبرسے اب تک 70افراد کے خلاف سیکشن 341کے تحت 9ایف آئی آر درج کروائی ہیں انہوں نے کہا کہ سڑک پر تجاوزات کسی صورت نہیں کرنے دی جائیں گی اس سلسلے میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ اسی طرح راجہ بازار اور دیگر بازاروں میں ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاوزات کے خلاف راولپنڈی ٹریفک پولیس نے خصوصی ایکشن شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ہے انہوںنے کہا کہ شاہرائیں تجاوزات سے پاک ہونگی تو لوگ بآسانی بازاروں کا رخ کریں گے جس سے تاجر برادری کا کاروبار مزید ترقی کرے گا کیونکہ بازاروں میں ٹریفک چلے گی تو لوگ بازار کارخ کریں گے اگر تجاوزات کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک چلنے کی جگہ نہ رہے تو پھر کاروبار کی ترقی ناممکن ہو جاتی ہے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا کہ سڑکوں پر تجاوزات کے خاتمے کے بغیر بہتر ٹریفک روانی ممکن نہیں ہے کیونکہ دنیا میں سڑکیں صرف ٹریفک کے لئے بنائی جاتی ہیں کسی بھی دوسری چیز کا سڑک پر وجودنا ممکن ہے اور نہ قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے لہذاء تمام متعلقہ اداروں کو بھی شاہرائوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات خاتمے کے حوالے سے سنجیدہ کاوشیں کرنا ہونگی۔
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.