اٹک ،صوبائی رہنماء پی ٹی آئی رانا شوکت احتجاجاً پارٹی ممبر شپ سے مستعفی

پارٹی کی تنظیم سازی میں کارکنوں کو نظر انداز کرنا سراسر زیادتی ہے عوام کی خدمت کرنا میرا مشن ہے،رانا شوکت

اتوار 18 دسمبر 2016 19:40

اٹک ،صوبائی رہنماء پی ٹی آئی رانا شوکت احتجاجاً پارٹی ممبر شپ سے مستعفی

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) صوبائی رہنماء تحریک انصاف رانا شوکت احتجاجاً پارٹی ممبر شپ سے مستعفٰی،پارٹی کی تنظیم سازی میں کارکنوں کو نظر انداز کرنا سراسر زیادتی ہے عوام کی خدمت کرنا میرا مشن ہے یہ بات صوبائی رہنما تحریک انصاف سا بق اپوزیشن لیڈرضلعی اسمبلی اٹک راناشوکت نے اپنے ایک بیان میںاستعفٰی دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں پارٹی کے تنظیم سازی میں دھرنوں اوراحتجاجی ریلیوں میں شرکت کرنے والے کارکنوںکونظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے میں نے پارٹی کی ممبر شپ سے استعفٰی دے رہا ہوں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان اٹک میں بنتا ہوا نظر نہیں آرہا بلکہ اٹک میں موروثی سیاست اور پارٹی میں کرپٹ لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جس کی وجہ کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ پارٹی میں نئے چہروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی لیکن پارٹی میں ڈونیشن دینے والوں کو عہدے دیے جارہے ہیں جس سے ضلع اٹک میں روز بروز پی ٹی ائی کی شہرت میں کمی آرہی ہے عمران خان کا کرپشن کے خلاف آوازبے مقصد ہے کیونکہ پارٹی میںعہدے پارٹی فنڈ میں رقم دینے والوں کو دیے جا رہے ہیں اس لئے میں احتجا جاًمستعفی ہورہا ہوں ۔