حلب میںہونے وا لے مسلمانوںپرظلم بربریت نے انسانیت کوشرمندہ کرکے رکھ دیاہے‘غلام قادر شہزاد

عالم اسلام کے حکمران حلب میںہونیوالے مظالم کانوٹس لیںحلب میںلاشوںکے ڈھیڑپردنیاکامحوتماشاہوناقومی المیہ ہے

منگل 20 دسمبر 2016 13:23

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء)شام کے تاریخی شہر حلب میںہونے وا لے مسلمانوںپرظلم بربریت نے انسانیت کوشرمندہ کرکے رکھ دیاہے ان خیالات کااظہارچیئرمین انٹرنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کینٹ و صدر انجمن تاجران سیشن روڈ غلام قادر شہزاد نے اپنے بیان میںکیاہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران حلب میںہونیوالے مظالم کانوٹس لیںحلب میںلاشوںکے ڈھیڑپردنیاکامحوتماشاہوناقومی المیہ ہے کیونکہ داعش کے خاتمے کے نام پر بستیوںکی بستیاںجلادیناانسانیت نہیںہے حلب میںمسلمانوںکی بستیوںکوجلانے سے بہت بڑے انسانی المیہ نے جنہم لیاہے حلب کی صورتحا ل پرعالمی اسلامی تنظیمیںآوازبلندکریںتاکہ حلب میںانسانیت کاقتل عام بند ہوسکے حلب میںہونے وا لے قتل عام سے دورچنگیزیت کوبھی مات دے دی گئی ہے۔