لاہور ہائی کورٹ نے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے دائر درخواست پر وفاق ،وزارت مذہبی امور ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بور ڈ سے جواب طلب کر لیا

منگل 20 دسمبر 2016 15:12

لاہور۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے دائر درخواست پر وفاق ،وزارت مذہبی امور ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بور ڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے 98ملازمین کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی جانب سے حافظ طارق نسیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ میں کام کررہے ہیں بورڈ نے ملازمین کی مستقلی کیلئے معاملہ اسٹیبلشمنٹ کمیٹی کوبھجوایا کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد 310ملازمین کو مستقل جبکہ دیگرکو نظر انداز کردیا گیا درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ کیبنٹ ڈویژن نے مستقل نہ ہونیوالے ملازمین کیساتھ امتیازی سلوک قراردیا کیبنٹ ڈویژن کی منظوری کے باوجود ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا رہا ،در خوست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملازمین کو مستقل کرنے اور بقایا جات ادا کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :