فاروق ستارکا پراسراربیماری چکن گنیاسے بچاؤکے انتظامات نہ کرنے پرافسوس کااظہار

بیماری نے معصوم بچوں،خواتین اوربزرگوںسمیت ہزاروں افرادکواپنی لپیٹ میں لے رکھاہے،حکومت سندھ بیماری پرقابوتوکجااس کی تشخیص بھی نہکرسکی ،جس کے باعث عوام میںشدیدخوف وہراس پایاجارہاہے،بیان

منگل 20 دسمبر 2016 22:24

فاروق ستارکا پراسراربیماری چکن گنیاسے بچاؤکے انتظامات نہ کرنے پرافسوس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ملیرمیںپراسراربیماری ’’چکن گنیا‘‘سے بچائوکے لئے انتظامات نہ کرنے پرسخت افسوس کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ پراسراربیماری نے معصوم بچوں،خواتین اوربزرگوںسمیت ہزاروں افرادکواپنی لپیٹ میں لے رکھاہے تاہم حکومت سندھ ملیرمیںپھیلنے والی پرسراربیماری پرقابوتوکجااس کی تشخیص بھی نہیںکرسکی جس کے باعث ملیرکے رہائشی عوام میںشدیدخوف وہراس پایاجارہاہے۔

ایک بیان میںڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ صوبائی وزیرصحت نے بھی اس سلسلے میںذمہ دارانہ رویے کامظاہرہ نہیںکیا۔نہ ہی آگاہی مہم چلانے کے لئے کوئی ٹھوس اقدام کئے جارہے ہیں جس سے ملیرسمیت متعلقہ علاقوںکے عوام کی جان کوشدیدخطرات لاحق ہیں، ملیراوراس سے ملحقہ علاقوںمیں سرکاری ونیم سرکاری اورنجی اسپتال پراسرار بیماری سے متاثرہ مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ اس سلسلے میںتمام بلدیاتی اداروں مئیر کراچی،ٹائون ویوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین اورکونسلرزکوہدایت کی کہ وہ ہنگامی بنیادوںپرملیرکادورہ کریںاورمتاثرین سے گھرگھرجاکرملاقات کریںاورانہیںاعتمادمیں لیتے ہوئے پھیلنے والی پراسراربیماری سے بچائوکے لئے ویکسین سمیت تمام حفاظتی اقدامات بروئے کارلائیںاورصفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔

ڈاکٹر محمدفاروق ستار نے ملیرکے رہائشی عوام سے بھی اپیل کہ وہ احتیاطی تدابیراختیارکرتے ہوئے گھروںمیںپانی نہ جمع ہونے دیں،پانی کو ڈھاپ کررکھیںاور علاقے میںصفائی ستھرائی کاخیال رکھیں۔ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ملیرمیںپھیلنے والی پراسراربیماری کانوٹس لیکربیماری سے بچائو کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے تمام سرکاری ،نیم سرکاری اورنجی اسپتالوںمیںاس سلسلے میںضروری اقدامات اور شہریوںکی جان محفوظ رکھنے کے لئے ڈاکٹروںسے کہاکہ وہ عوام کواحتیاطی تدابیراورفوری نوعیت کے انتظامات اورجوشہری خودکرسکیںآگاہ کریں۔انہوںنے کہاکہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کوجان کاتحفظ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے۔ماضی میںڈینگی ،سوائن فلوجیسی مہلک بیماریاں ہوچکی ہیں۔چکن گنیابھی موذی بیماری ہے اس کے لئے وفاق اورصوبائی حکومت بروقت موثراورتمام دستیاب وسائل کااستعمال کرے۔#

متعلقہ عنوان :