کماد، چاول، مکئی اور کپاس کے مُڈھوں کی بروقت تلفی بہت ضروری ہے، محکمہ زراعت
بدھ 21 دسمبر 2016 19:34
(جاری ہے)
کماد کے مڈھوں میں تنے کی سنڈی، جڑ کی سنڈی اور گُرداس پور سنڈی سردیاں گزارر ہی ہیں۔
اگر کاشتکارزمین سے برابر کی سطح پر کماد کی کٹائی کر یں گے توکافی حد تک مڈھوں میںموجود سنڈیاں تلف ہوجائیں گی۔ کماد کی فصل کی کٹائی مکمل ہونے پر کھیتوں میں اچھی طرح سے روٹا ویٹر چلانے پر مڈھ کھیتوں میں ہی کُترے جائیں گے جس سے ان مڈھوں میں چھپی ہوئی سنڈیاں بھی تلف ہوجائیں گی اور آنے والی فصلیں ان سنڈیوں کے نقصان سے محفوظ ہوجائیں گی۔ سردیوں کے موسم میںدھان،مکئی اور چری کے مُڈھوں میں بھی مختلف سنڈیاں سرمائی نیند کی حالت میں ہوتی ہیں۔ان فصلوں کی برداشت کے بعدخالی کھیتوں میں روٹا ویٹر چلائیں۔ آخری چنائی مکمل ہونے پر کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرائی جائیں تاکہ وہ بچے ہوئے پتے اور ٹینڈے کھالیں کیونکہ گلابی سنڈی کی پرورش بچے کھچے ٹینڈوںکے اندر ڈبل بیج میں ہوتی ہے اور گلابی سنڈی سردیاںاسی ڈبل سیڈ میں گزارتی ہے۔کپاس کے کاشتکار31جنوری تک کپاس کی چھڑیوں اور مڈھوں کی تلفی کو یقینی بنائیں۔مڈھوں اور چھڑیوں کے ساتھ کچے ٹینڈوں،پتوں اورڈوڈیوں کے خاتمے سے کپاس کی اگلی فصل سفید مکھی ،امریکن سنڈی اورگلابی سنڈی کے نقصان سے کافی حد تک محفوظ ہوجائے گی ۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.