2016میں گھریلوتشدد اورمسائل کا شکار 720خواتین نے مختلف سرکاری اداروں میںپناہ لی
بدھ 21 دسمبر 2016 20:53
(جاری ہے)
نومولودلاوارث 108بچوں کو پناہ دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذیلی ادارے دارلامان ملتان میں جنوری 2016سے دسمبر تک 720خواتین نے 165بچوں سمیت پناہ لی ۔جبکہ 683خواتین کورٹ میں جاری مقدمات کی معینہ مدت پوری کرنے کے بعد 152بچوں سمیت ورثاء کے حوالے کی گئیں جبکہ اس وقت 37خواتین اور13بچے رہائش پذیرہیں ۔گھریلوجھگڑوں وتشددکی شکار خواتین کوقانونی تحفظ فراہم کرنے والے ادارے شہیدبے نظیرومن کرائسز سنٹرملتان میں جنوری 2016سے اب تک کل 207کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 189کیسزحل ہوچکے ہیں ،8کیسز کونسلنگ (مصالحتی عمل )میں ہیں جبکہ 10کیسز کورٹ میں تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔ملازمیت پیشہ خواتین کے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے بنائے جانے والے ڈے کیئر سنٹرمیں سال بھر میں 6بچے داخل ہوئے ۔اسی طرح گمشدہ ،فرار،لاوارث بچوں کو پناہ دینے والے نگہبان سنٹرمیں سال بھر میں 43بچوں کوتحویل میں لیاجن کوقانونی کاروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیاگیا۔جبکہ ادارہ کی کارکردگی کومزید بڑھانے کیلئے چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیورو ملتان میں ضم کرنے کی بھی تجویزڈائریکٹوریٹ آفس لاہور بھجوائی گئی ہے۔نومولو لاوارث بچوں کی دیکھ بھال کیلئے بنائے جانے والاادارہ گہوارہ سنٹرنے 2008سے لے کر اب تک 108بچوں کوتحویل میں لیا۔کچھ بچے ورثاء اورکچھ بچے بے اولاد جوڑوں کوسونپاگیاجبکہ اس وقت 3بچے ادارے میں مقیم ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.