دبئی:2017میں دبئی میں ملازمتیں فراہم کی جائیں گی

جمعرات 22 دسمبر 2016 08:36

دبئی:2017میں دبئی میں ملازمتیں فراہم کی جائیں گی

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22دسمبر2016) : دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے لیئے سالانہ بجٹ کی منظوری دی ہے جس کے تحت تقریباََ47.3ارب درہم بجٹ کے لیئے مختص کیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بجٹ میں سے 27فیصد صرف نئے تعمیراتی منصوبوں پر خرچ ہو گا۔سال 2017میں 2.5ارب ڈالر کا خسارہ ہوتاہے ۔دبئی میڈیا آفس نے بجٹ کے اہم حصوں کے بارے میں ٹویٹر کاؤنٹ پر ساری تفصیلات فراہم کی ہیں ۔ ماہرین کا کہناہے کہ نئے بجٹ کی وجہ سے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی ۔