سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ‘ڈی سی او عمارہ خان
ہیلتھ کونسلز حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی خطیر رقم شفاف طریقے سے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے خرچ کر رہی ہیں ‘ہیلتھ کونسل اجلاس کے موقع پر گفتگو
جمعرات 22 دسمبر 2016 18:06
(جاری ہے)
اجلاس میں ہیلتھ کونسل کے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد اور آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا ۔
ڈی سی او عمارہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی بھرپور توجہ ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے پر ہے اور اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے ایک خطیر رقم مختص کی ہے جسے شفاف طریقے سے ہیلتھ کونسلز کے ذریعے ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ‘طبی آلات کی خریداری اور تزئین آرائش پر خرچ کیا جا رہا ہے تا کہ عوام الناس کو بہترین ماحول میں طبی سہولیات میسر آسکیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف کے انچارج اپنے وارڈز میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے براہ راست ذمہ دار ہونگے ۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ مختلف وارڈز کے انچارج کی جانب سے موصول ہونے والی ریکو زیشنز پر فوری ایکشن لیا جائے اور مطلوبہ اشیاء وارڈز میں ہنگامی طور پر فراہم کی جائیں اور ہر وارڈ میں عملے کا ڈیوٹی روسٹر نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے ۔ ڈی سی او نے ڈاکٹرز اور نرسوں کو گائون اور سینٹری ورکرز کو ڈیوٹی کے دوران یونیفارم اور ڈیوٹی کارڈ پہننے کی بھی سختی سے ہدایت کی ۔ قبل ازیں ڈی سی او نے اراکین صوبائی اسمبلی و ممبران ہیلتھ کونسل کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی ۔ انہوں نے میڈیکل وارڈ کے کوری ڈور میں روشنی کم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو حکم دیا کہ فوری طور پر مزید لائٹس لگوائی جائیں اور ہسپتال میںمعمولی نوعیت کا تعمیر و مرمت کا کام بھی جلد از جلد مکمل کروایا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.