پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کا چوتھا اجلاس
فریقین کا پاک قطر مشترکہ بزنس کونسل کا افتتاحی اجلاس جلد منعقد کرنے پر اتفاق
جمعرات 22 دسمبر 2016 20:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم پاکستان کے فروری 2016ء کے دورہ قطر کے دوران امیر قطر کی جانب سے ایک لاکھ اضافی ورکرز کی بھرتی کرنے کے اعلان پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔
اس دوران فریقین نے قطر سے پاکستان کو ایل این جی کی سپلائی پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ تیل و گیس کی تلاش اور قطر میں سی این جی سیکٹر کی ترقی کے شعبہ میں باہمی تعاون کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کے چاول کو قطر سینٹرل ٹینڈر کمیٹی کے ٹینڈر فلوٹنگ میں شامل کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے پر آمادگی ظاہر کی گئی۔ فریقین نے پاک قطر مشترکہ بزنس کونسل کا افتتاحی اجلاس جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں قطر نے پاکستان کے انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس موقع پر پورٹس اینڈ شپنگ، بینکنگ، دفاعی پیداوار اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور اس سلسلے میں پیش رفت کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد بن صالح نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادتوں کے باہمی دوروں سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں جس سے دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.