یونیک گروپ کے زیر اہتمام انٹر سکولز و کالجز حسن نعت خوانی کا انعقاد

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:30

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)یونیک گروپ آف انسٹی ٹیویشنز کے زیر اہتمام12ربیع اول کی مناسبت سے انٹر سکولز وکالجز حسن نعت خوانی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں لاہور کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے نعت خواںطلباو طالبات نے شرکت کی ۔ پروگرام کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن یونیک کے سید علی غازی، سلیحٰہ خان اور حسنین علی نے حاصل کی۔

دوسرے مرحلے میںپہلی اوردوسری پوزیشن یونیک کی طالبات عینن نور،زنیرہ اعجاز اور تیسری پوزیشن دارِ ارقم سکول کے محمد علی نے حاصل کی ۔تیسرے مرحلے میںپہلی پوزیشن دارِ ارقم کی ایمن عرفان ، دوسری یونیک کی عرفہ رانااورتیسری پوزیشن گورنمنٹ فیضِ اعظم پبلک ہائی سکول کے شاہ تاج نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس بابرکت اور مقدس محفل کی صدارت کا شرف چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی چوہدری افتخا ر حسین چاچر نے حاصل کیاجبکہ ڈین یو ای ٹی پروفیسر محمد شاہد رفیق اور پاکستان ٹیلی ویژ ن کی معروف اداکارہ عذرا آفتاب مہمانانِ خصوصی تھیں۔

علاوہ ازیں نعت خواں محمد عثمان صدیق، معروف نعت خواں سید نوید قمر اور سید مقدس کاظمی نے ججز کے فراض سرانجام دئیے۔ یونیک گروپ کے ریکٹر پروفیسر امجد علی خاں نے تمام مہمانوں کا انتظامیہ کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے مقابلہ نعت خوانی میں شریک تمام نعت خوان طلباو طالبات کو سراہا جبکہ او ل ،دوم اورسوم پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خواں طلباو طالبات کو بھی خصوصی طور پر مبارکباددی اس خوبصورت ، معطر و متبر ک محفل کے بہترین انتظامات کرنے پر انہوں نے منتظمین کی بھی تعریف کی اور مقابلہ کے ججز کا بھی شکریہ ادا کیا۔