کراچی، رحمان عرف بھولا نے فیکٹری میں آگ لگانے کا اعترافی بیان قلمبند کرادیا
بھتہ نہ دینے پر حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری میں آگ لگائی،کیمیکل کے پیکٹ انہی کے کہنے پر زبیر چریا کو دیئے، بیان
جمعرات 22 دسمبر 2016 22:04
(جاری ہے)
بلدیہ فیکٹری کیس کے مبینہ مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا کو پولیس اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں سٹی کورٹ لایا گیا جہاں ملزم کا ضابطہ فوجداری کے تحت اعتراف بیان ریکارڈ کیا گیا، ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے سامنے اعترافی بیان میں کہا کہ بھتہ نہ دینے پر حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری میں آگ لگائی۔
ملزم نے بتایا کہ اس نے فیکٹری میں آگ لگانے کے لیے کیمیکل کے پیکٹ حماد صدیقی کے کہنے پر زبیر چریا کو دیئے جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیکٹری میں آگ لگائی، ملزم کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واپس پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔واضح رہے کہ ملزم رحمان عرف بھولا پر بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے کا الزام ہے جس میں 258 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ملزم کو گزشتہ دنوں انٹر پول نے بینکاک میں گرفتار کیا جہاں سے ایف آئی اے کی ٹیم اسے پاکستان لائی۔#․متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.