سول سیکرٹریٹ میں کروڑوں روپے کا مبینہ گھپلا ،تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 23 دسمبر 2016 12:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ میں روزمرہ اشیا کی خریداری، سرکاری مشینری، فرنیچر کی تعیمر و مرمت میں کروڑوں روپے کا مبینہ گھپلا سامنے آ گیا ہے ہے پیپرا رولز کی سخت خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، جعلی بلز تیار کئے جانیکا انکشاف ہو ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اشیا کی خریداری بغیر منظوری اور مارکیٹ ریٹ سے کئی گنا مہنگی کی گئی، ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن آفیسرز سمیت دیگر افسروں نے ملی بھگت سے کروڑوں روپے کے استعمال کے حوالے سے کسی کو رپورٹ ہی پیش نہ ہونے دی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے معاملات کو چھپانے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری تک کو معاملات سے لاعلم رکھا، آڈیٹر ٹیم کی جانب سے ریکارڈ طلب کیا مگر انہوں نے دوسرے ونگ کا ریکارڈ فراہم کر کے معاملات کو دبا دیا، آڈیٹر ٹیم کی جانب سے ویلفیئر ونگ ون ایس اینڈ جی اے ڈی میں استعمال ہونیوالے 3 کروڑ 95 لاکھ 85 ہزار روپے کا ریکارڈ ہی طلب نہ کیا جاسکا۔