پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کی مسقط لینڈنگ ، مسافر حیران و پریشان
سمیرا فقیرحسین
جمعہ 23 دسمبر 2016
12:55
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 دسمبر 2016ء) : پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز مسقط لینڈ کر گئی جس کے بعد مسافر عالم حیرانی میں پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 307 کو لاہور سے کراچی جانا تھا لیکن پرواز کراچی جانے کی بجائے عمان کے شہر مسقط میں لینڈ کر گئی ۔ مسقط میں لینڈ کرنے والا طیارہ بوئنگ (ER)340-777 ہے۔
مسقط پہنچنے پر مسافروں کو جب علم ہوا تو طیارے میں سوار تمام مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ۔ مسافروں نے اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ سے جواب بھی طلب کیا۔ مسافروں کی جانب سے وضاحت مانگنے پر تاحال پی آئی اے کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔ گذشتہ رات مذکورہ پرواز کو لاہور ائیر پورٹ سے کراچی کے لیے 9 بجے روانہ ہونا تھا۔(جاری ہے)
لیکن پرواز آج علی الصبح روانہ ہوئی۔
لیکن حیران کُن بات یہ کہ پرواز کو کراچی لینڈ کرنے کی بجائے مسقط میں لینڈ کیا گیا۔ طیارے میں موجود مسافر مسقط میں پھنس چکے ہیں اور مزید یہ کہ ان میں سے کسی کے پاس بھی اپنے اہل خانہ یا دوست احباب سے رابطہ کرنے کا کوئی ذریعہ موجود نہیں ہے۔ خیال رہے کہ کراچی میں آج سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے پیش نظر 900 سے زائد پولیس اہلکاران کو تعینات کیا گیا ہے۔ البتہ اگر پی آئی اے کی بات کی جائے تو پی آئی اے نے مسافروں کو مشکل میں ڈالنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مومنہ اقبال ہراسگی کیس، رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کیخلاف پیکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج
-
ایران کے ساتھ ڈیل کی صورت میں سپریم لیڈر سے ملاقات ممکن ہے، صدر ٹرمپ
-
تحفظ ماحول کے کارکنوں کے عدم تحفظ پر وولکر ترک کو تشویش
-
لبنان: گولہ باری میں ایک یو این امن کار ہلاک، دو زخمی
-
پرعزم پاکستان: نوجوانوں کی تعلیم سے روزگار تک منتقلی کا پروگرام شروع
-
شام: اسد دور کے کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ دریافت، ناکامتسو
-
زہریلی خوراک سے ہر سال 15 لاکھ اموات، ڈبلیو ایچ او رپورٹ
-
جماعت اسلامی کا پٹرول، بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
-
اگر حکومت بن گئی تو جی بی میں بجلی بنا کر سب سے کم ریٹ پر پاکستان کو دیں گے
-
پاک امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا امریکی سفارتخانے میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے موقع ..
-
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر فلاحی اسکیموں کی ذمہ داری صوبوں کو ملنی چاہیئے
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.