کرکٹ میں تشدد اور دھمکیوں کی کوئی جگہ نہیں، رمیز راجہ
مارپیٹ اور امپائرز کو دھمکیاں دینے والے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیجے جانے کے قانون سے منفی واقعات میں کمی آئیگی، غلط روئیے کی وجہ سے نئے امپائرز امپائرنگ کیلئے تیار نہیں جوبہت ہی خطرناک صورتحال ہے جس کا تدارک ضروری ہے،سابق کپتان رمیز راجہ کا انٹرویو
اتوار 25 دسمبر 2016 13:50
(جاری ہے)
رمیز راجہ نے کہا کہ کمیٹی کے سامنے ایسی کئی مثالیں پیش کی گئی ہیں کہ نئے امپائرز امپائرنگ کے لیے تیار نہیں کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ان کی کوئی عزت نہیں ہے۔
یہ بہت ہی خطرناک صورتحال ہے جس کا تدارک ضروری ہے۔ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد بیٹ اور گیند میں توازن پیدا کرنا ہے کیونکہ اس وقت انٹرنیشنل میں چند بیٹسمین ایسے بھی ہیں جو 50 ملی میٹر کی موٹائی والے بیٹ استعمال کر کے غیرضروری طور پر فائدہ اٹھا رہے ہیں کیونکہ اکثر بلے کے کنارے سے گیند لگ کر بانڈری کے باہر چلی جاتی ہے اور یہ بولرز کے ساتھ ناانصافی ہے۔رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ بانسر کے قانون میں بھی تبدیلی کے حق میں ہیں کہ بانسرز کی تعداد کی حد نہیں ہونی چاہیے اور یہ امپائر پر منحصر ہو کہ اگر وہ یہ دیکھے کہ بولر کا ضرورت سے زیادہ بانسر کرنا منفی حکمت عملی کا حصہ ہے تو وہ اسے نوبال یا وائیڈ قرار دے۔رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آج کل زیادہ تر قوانین بیٹسمینوں کے حق میں ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.