ربیع 2016-17ء کے سیزن کیلئے مختلف نہروں کوبھل صفائی کیلئے بند کردیا گیا ہے

پیر 26 دسمبر 2016 16:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ربیع 2016-17ء کے سیزن کیلئے مختلف نہروں کو بھل صفائی کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ یہ نہریں 31 جنوری تک بند رہیںگی۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ذرائع کے مطابق اس دورانیہ کے دوران ارسا تربیلا ڈیم سے دس ہزار سے بارہ ہزار کیوسک پانی چھوڑے گا جبکہ منگلا سے آٹھ ہزار کیوسک پانی پینے کی ضروریات کیلئے چھوڑے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ کے تحت لوئر جہلم کینال 26 سے 12 جنوری تک جبکہ تھل کینال 13 جنوری 30 جنوری تک بند رہے گی۔ ہیڈ تریمو ںکینال 10 سے 27 جنوری سدھنئی کینال 11 سے 28 جنوری تک بند رہے گی۔ پنجند سے کینال 3 سے 20 جنوری تک جبکہ تونسہ سے 31 دسمبر 17 جنوری تک بند رہیں گی۔ کوٹری بیراج 26 دسمبر سی10 جنوری تک، سکھر بیراج 6 سے 24 جنوری تک بند رہے گا۔ اس دورانیہ میں بلوچستان کیلئے نہریں بھی بند رہیں گی۔ خیبرپختونخوا میں چشمہ رائٹ بنک کینال یکم جنوری سے 31 جنوری تک بند رہے گی۔ اس دوران تین سے چار گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری رہیگی تاہم بجلی چوری ہونے والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہوسکتا ہے۔