پی اے آر سی آڑو کی فصل کے برآمدی معیار کو بہتر بنانے کیلئے کاشتکاروں کو موثر انداز میں تعاون فراہم کررہی ہے

پیر 26 دسمبر 2016 16:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ( پی اے آر سی) برآمدات میں اضافے کیلئے آڑو کی فصل کو بیماریوں سے بچانے اور برآمدی معیار کو بہتر بنانے کیلئے آڑو کے کاشتکاروں کو موثر انداز میں تعاون فراہم کررہی ہے۔ کامرس ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پی اے آر سی آڑو کے معیاری اور تصدیق شدہ پودوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نرسریاں قائم کررہی ہے اور سرکاری سطح پر اس سلسلے میں موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ آڑو کی برآمدات بڑھانے اور برآمدی معیار کو بہتر بنانے کیلئے آڑوکی کاشتکاری کی استعداد کاربڑھانے کیلئے تربیت فراہم کررہی ہے تاکہ اس پھل کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جاسکے اور کاشتکاروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق آڑو خشک اورتازہ پھل دنوں صورتوں میں برآمد کیا جاتا ہے اور سال 2015-16ء کے دوران 13 لاکھ99 ہزار روپے مالیت کا آڑو برآمد کیا گیا جبکہ مالی سال2015-16ء کے دوران وافر مقدار میں آڑوبرآمد کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کامرس ڈویژن ایس ٹی پی ایف 2015-16ء کے تحت زرعی شعبہ کی برآمدات میں اضافے کیلئے خصوصی تعاون فراہم کررہی ہے۔