ایس ای سی پی نے کاروبارکے فروغ کے لئے اصلاحات متعارف کروا دیں
پیر 26 دسمبر 2016 18:40
(جاری ہے)
اسی حقیقیت کے پیش نظر، سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں نئے کاروبار کے آغاز کو سہل اور سادہ بنانے کے لئے اصلاحات متعارف کرواتے ہوئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں واقع تین بڑے کمپنی رجسٹریشن کے دفاتر میں سرمایہ کاروں کو سہولت اور فوری معلومات کی فراہمی کے لئے سہولت ڈیسک اور رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دئے ہیں جو کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کمپنیاں ایک دن کے اندر اندر رجسٹر ہو جائیں۔
مزید، کاروبار کو شروع کرنے کے وقت کو مختصر کرنے کے لئے اور رجسٹریشن کی تمام دستاویزات آن لائن جمع کروانے کی صورت میں کمپنی کی رجسٹریشن ایک دن کی مختصر مدت میں ہو سکے گی۔ کاروبار کی آسان اورتیز رجسٹریشن ملک کی کارپوٹائزیشن کے فروغ کا باعث ہو گی۔اس کے علاوہ متعدد دیگر اصلاحات بھی متعارف کروائی گئیں ہیں جن میں چھوٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن اور سا لانہ ریٹرن جمع کروانیکی فیس میں قابل ذکر کمی، کمپنی کی رجسٹریشن کی دستاویزات کے ساتھ، رجسٹریشن کی تصدیق شدہ نقول کی مفت فراہمی، کمپنی کے لئے نام کے اجرا اورکمپنی کی رجسٹریشن کے الگ الگ نظام کو اکٹھا کرنے سے رجسٹریشن کے وقت میں کمی وغیرہ شامل ہیں۔ ایس ای سی پی نے ملک کے مختلف حصوں میں اپنی موجودگی بڑھانے کے لئے گلگت بلتستان میں کمپنی رجسٹریشن دفتر قائم کر دیا ہے جبکہ ابیٹ آباد میں کیپٹل مارکیٹ مرکز اور سیالکوٹ میں سہولت مرکز قائم کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ تمام اقدامات اور اصلاحات سرمایہ کاروں کو بہترین کاروباری ماحول فراہم کریں گے، اور ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دینے اور کاروبار شروع کرنے میں معاون و مدد گار ہوں گے۔ ان اقدامات سے ورلڈ بنک کے نزدیک پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ …(وخ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.