صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں اور مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایاہے،عنایت اللہ
پیر 26 دسمبر 2016 20:40
(جاری ہے)
سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ نے ورلڈ بنک کے نمائندے کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں اربنائزیشن کاعمل تیزی سے جاری ہے جو حکومت کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں اورمذکورہ مسئلہ سے نمٹنے کے لئے حکومت لوگوں کو روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
عنایت اللہ نے کہا کہ بلدیاتی ادارے فعال طورپر کام کررہے ہیں اور نچلی سطح پر لوگوں کے مسائل ان کی منشاء اورضروریات کی بنیاد پر حل ہورہے ہیں۔ انہوںنے ورلڈ بنک کے نمائندے کو صوبے کے بڑے شہروں میںپارکس کی تعمیر ،سولرا ئزیشن، صفائی ،نکاسی آب اور تزئین وآرائش کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگا ہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اوروسائل میںاضافے کے لئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کاعزم کئے ہوئے ہے اور اس ضمن میں ہائیڈل پاور کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں جس سے درپیش مسائل میں خاطر خواہ کمی آئیگی اور صوبے میں ترقی وخوشحالی کے نئے امکانات روشن ہوںگے۔قبل ازیں شہناز اختر نے ورلڈ بنک کی طرف سے صوبے کے بڑے شہروں میں روزگار کے مواقع کی فراہمی اورعوامی مفاد کے مختلف منصوبوں میںتعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ حکومت سرمایہ کاری کے ضمن میں کاٹیج انڈسٹری کی کامیابی کے لئے سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے تاکہ صنعت کاروں کی مارکیٹ تک رسائی ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.