خیبرپختونخو ا حکومت چین کے ساتھ توانائی مواصلات اور انفر اسٹرکچر کے منصوبوں پر معاہدے کریگی ،پرویزخٹک
پیر 26 دسمبر 2016 21:10
(جاری ہے)
اس موقع پر انجمن تاجران اور مسلم لیگ ن شرین کوٹھے کے صدرنور النبی خان عرف شکر خان اور اے این پی کے حضرت خان نے اپنے چالیس ساتھیوں اور خاندانوں سمیت مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ چینی ماہرین نے فاسٹ ریلوے ٹریک جو دو میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی،کی فزیبلٹی رپورٹ بنا لی ہے ۔
اسی طرح گلگت ، چترال دیر اور چکدرہ روٹ کی تعمیر سے نہ صرف شمالی علاقوں کی ترقی ہوگی بلکہ چین کووسطی ایشیاء اورافغانستان سے ملانے کے لیے ایک نیا روٹ مل جائے گا۔ جو خطے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ سی پیک کے تحت ہم نے تین انڈسٹریل پارک کی ڈیمانڈ کی ہے لیکن ہر صوبے میں ابھی صرف ایک انڈسٹریل پارک بنے گا۔جس کے لیے ہم نے کرنل شیر انٹر چینج کے قریب دس ہزار کنال اراضی مختص کردی ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہوگا۔ اوریہاں پر صنعتی بستیاں قائم ہوں گی۔ ایک انڈسٹریل پارک حطاراور ایک ڈیر اسماعیل خان میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر پوری دنیا کی نظر ہے اوریہ ایک بہت بڑی تجارتی سرگرمیوں کامرکز بننے جارہا ہے۔ پوری دنیا سے سرمایہ کار خیبرپختونخوا کا رخ کررہے ہیں۔ چھ سو میگاواٹ بجلی کے منصوبے کا ٹینڈر ہوچکا ہے پانچ سو میگاواٹ کے منصوبے ہم نے خود شروع کیے ہے جبکہ کچھ ایشین ترقیاتی بینک کے تعاون سے کر رہے ہیں ۔ میری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں 2018تک دو ہزار میگا واٹ کے منصوبے مکمل کرسکیں۔ اس سے ملک اور خیبرپختونخوا کے شاندار مستقبل کی شروعات ہورہی ہیں۔جب افغانستان میں حالات بہتر ہوں گے تو اس سے کافی چیزیں صحیح ہوجائیں گی خیبرپختونخوا میں تجارت کے دروازے نہ صرف افغانستان ، چین اور وسطی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے لیے کھول رہے ہیں کیونکہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل گیس، پیٹرولیم، سمیت دیگر وسائل سے مالا ما ل ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت انصاف کا بول بالا کرنے اور غریب عوام کی محرومیاں دور کرنے کے لیے دن رات کوششیں کررہی ہے۔ خیبرپختونخوا نے پہلا بااختیار بلدیاتی پروگرام عوام کو دیا اور تمام اختیارات عوام کی دہلیز پر منتقل کردئیے ہیں اورایسا نظام وضع کررہے ہیںجس میں سفارش رشوت کلچر کاخاتمہ ہو اور عوام کے مسائل خود بخود حل ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.