ٹوبہ ٹیک سنگھ،زہریلی شراب پینے سے متاثرہ مزید 10 افراد دم توڑ گئے ‘ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 42 ہو گئی

منگل 27 دسمبر 2016 23:02

ٹوبہ ٹیک سنگھ،زہریلی شراب پینے سے متاثرہ مزید 10 افراد دم توڑ گئے ‘ ..

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے متاثرہ مزید 10 افراد دم توڑ گئے ‘ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 42 ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے متاثرہ مزید 10 افراد دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر اموات کی تعداد 42 ہو گئی۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہاکہ زہریلی شراب بیچنے والوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ عثمان گوندل نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ کرسمس سے پہلے متعدد کریک ڈائون کئے اور 4 سے 5 افراد کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتارافراد سے تفتیش جاری ہے اور مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔