خیبرپختونخوا میں بیوروکریٹس استعفے دیکرصوبہ چھوڑرہے ہیں،مولانافضل الرحمن
فاٹا میں اصلاحات کے بجائے نیانظام دیا گیاعوام مطمئن نہیں،آج کرپشن میں خیبرپختونخواٹاپ پرہے،اب سیاست بھی مولوی ہی کریگا،خیبرپختونخواہ میں اسلام کی جڑیں مضبوط ہونے پریہودیوں نےکمزورکرنے کی کوشش کی۔سربراہ جے یوآئی(ف)کاخطاب
ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 دسمبر 2016 16:07
صوابی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) :جمعیت علمااسلام(ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ پہلے انگریزکے غلام تھے آج امریکا کے غلام ہیں،خیبرپختونخوا میں بیوروکریٹس استعفے دے کرصوبہ چھوڑرہے ہیں،فاٹا میں اصلاحات کے بجائے نیانظام دیا گیاجس پرعوام مطمئن نہیں،آج کرپشن میں خیبر پختونخوا ٹاپ پر ہے،اب سیاست بھی مولوی ہی کرے گا،خیبرپختونخواہ میں اسلام کی جڑیں مضبوط ہونے پریہودیوں نےکمزورکرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے تحفظ مدارس اورتاسیس جمعیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی ہے کہ جمیعت سو سال پورے کر رہی ہے۔جے یو آئی کا منشور قرآن کا پیغام ہے۔جے یو آئی انسانی آزادی کی بات کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوچنا ہوگا 70 سال میں ہم امن کیوں نہیں لاسکے۔(جاری ہے)
آج ہم بےامنی اور بھوک کو رو رہے ہیں۔ اب سیاست بھی مولوی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کرپشن میں خیبر پختونخوا ٹاپ پر ہے۔
خیبرپختونخوا میں ادارے کمزور ہوگئے۔مولانافضل الرحمن نے کہا کہ معیشت کو ٹھیک اور کرپشن سے پاک نظام جے یو آئی دے سکتی ہے۔ پہلے انگریز کے غلام تھے آج امریکا کے غلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بچہ بچہ سمجھتا ہے امریکا ہمارا آقا اور چین دوست ہے۔ہم قوم کو خوددار اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بیوروکریٹس استعفے دے کر صوبہ چھوڑ رہے ہیں، فاٹا میں اصلاحات کے بجائے نیا نظام دیا گیاجس پرعوام مطمئن نہیں ہیں۔سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ قبائلی عوام سے مشاورت کے بغیر فاٹا سے متعلق قانون سازی نہیں ہوسکتی۔کے پی کےمیں اسلام کی جڑیں مضبوط ہونے پریہودیوں نےکمزورکرنیکی کوشش کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.