خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کی اسامیوں کو چار درجاتی فارمولے کے تحت اپ گریڈ کرنے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال
بدھ 28 دسمبر 2016 21:47
(جاری ہے)
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ صوبے میں ڈسٹرکٹ اسپشلسٹس اور ڈینٹل سرجنز کے سروس اسٹرکچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے جبکہ جنرل کیڈر ڈاکٹروں کی ترقیوں کا معاملہ عدالتی کیسز اور بعض ڈاکٹروں کے اے سی آرزمکمل نہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہے اور جن ڈاکٹروں کے اے سی آرز مکمل نہیں انہیں اے سی آرز جلد ی مکمل کرنے کیلئے بذریعہ اخبارنوٹس دیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز تنظیموں کے نمائندوں کی طرف سے ہسپتالوں میں بعض اوقات مریضوں کے لواحقین کے ڈاکٹروں اور طبی عملے پر تشدد اور ہاتھا پائی کے واقعات کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کے مطالبے پر وزیر صحت اور سیکرٹری صحت نے بتایاکہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں مناسب قانون سازی پر غور کر رہی ہے تاکہ ہسپتالوں میں طبی عملے اور مریض دونوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ڈاکٹرز تنظیموں کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں باہمی مشاورت کے بعد حکومت کو ٹھوس اور قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ڈاکٹروں کی طرف سے تمام تدریسی ہسپتالوں کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے معیار کے مطابق خودمختاری دینے اور ان ہسپتالوں میں انتظامی سٹرکچر کو یکساں بنانے کے مطالبے صوبائی وزیر نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں بہت جلد تمام تدریسی ہسپتالوں کی انتظامیہ کا اجلاس بلا کر اس معاملے کا کوئی پائیدار حل نکالنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔تدریسی ہسپتالوں میں جنرل اور ٹیچنگ کیڈر کے ڈاکٹروں کو ہیلتھ پروفیشنل الائونس دینے کے معاملے پر اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سلسلے میں تمام تدریسی ہسپتالوں ما سوائے ڈی آئی خان اور بنوں ہسپتالوں کے الگ الگ سمریاں منظوری کیلئے محکمہ خزانہ کو ارسال کی گئی ہیں جو محکمہ خزانہ کی طرف سے ضروری کارروائی کے بعد حتمی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو بھیجی جائیں گی۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی بہتر نگہداشت اور علاج معالجے کو یقینی بنانے کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت ان ہسپتالوں میں انفرا سٹرکچر کی بہتری،طبی آلات ، ادویات اور عملے کی فراہمی اور تشخیص کے شعبوں کو مضبوط بنانے کے لئے خاطر خواہ فنڈز فراہم کر رہی ہے اور رفتہ رفتہ اس میں بہتری آتی رہے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے محکمہ صحت کے دست و بازو ہیں اور وہ بحیثیت وزیر صحت ان کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لے کر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے طبی عملے بشمول ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈکس کیلئے جو مالی مراعات دی ہیں ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔اب طبی عملے کو چاہیے کہ وہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے اپنے حصے کاکردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.