ڈاکٹر عافیہ کی امریکہ میں قید وبند بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ، وطن واپسی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے
ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ ریاستی سطح پرنا انصافی کی ذمہ دار دو ممالک کی حکومتیںہیں،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی مزار قائد پرڈاکٹر عافیہ کی قید کی5 ہزار دن مکمل ہونے پر5 ہزار شمعیں روشن کی گئیں، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
جمعرات 29 دسمبر 2016 17:05
(جاری ہے)
الطاف شکور، وڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ حقوق انسانی آرٹیکل 5 اقوم متحدہ کے ڈیکلریشن کے مطابق کسی کو تشدد، ظالمانہ، غیر انسانی سلوک یا توہین آمیز سلوک یا سزا کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
عافیہ کے معاملہ میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کا دوہرا معیار کیوں ہے ،عافیہ پر کیوں اب تک تشدد،غیرانسانی اور توہین آمیز سلوک جاری ہے۔انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں کیا محض دکھاوا ہیں ان پر عملدرآمد کیوں نہیں کرایا جاتا ہے ڈاکٹر عافیہ قوم کی عزت و وقار کی علامت ہے۔ عافیہ کی طویل قید ناحق نے عالمی ضمیر کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اگر بے گناہ کو انصاف نہ ملے تو عالمی دن منانے کا مقصد فوت ہوجاتا ہے۔ عافیہ کے ساتھ ریاستی سطح پرنا انصافی ہوئی ہے جس کی ذمہ دار ایک نہیں دو ممالک کی حکومتیںہیں۔عافیہ کو اپنے اہلخانہ سے فون پر رابطہ کی سہولت سے بھی محروم کردینا تشویش میں مبتلا کرتا ہے کہ اس کے ساتھ امریکی جیل میںاچھا سلوک نہیں کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف اپنے وعدے کے مطابق عافیہ کو وطن واپس لانے کے اقدامات کریں۔انہوں نے امریکی صدر باراک اوبامہ سے اپیل کی کہ تبادلہ پٹیشن پر انسانی ہمددری کی بنیادوں پرعافیہ کی رہائی کا فیصلہ کریں۔عافیہ کی رہائی انصاف اور انسانی حقوق کی پاسداری کو تقویت پہنچائے گی۔ عافیہ کے قید ناحق میں 5000 سے زائد دن گذر جانا مذاق نہیں ہے۔ایک ماں کیلئے اپنے بچوں سے 5 منٹ دور رہنا بھی ممکن نہیں ہے۔ عافیہ کے ساتھ توامریکہ میں رائج انسانی اورحقوق نسواں قوانین کے مطابق بھی سلوک نہیں کیا جارہا ہے جس پر پاکستانی حکومت کی خاموشی شرمناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عافیہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور غیرانسانی سلوک کی امریکی و پاکستانی دونوں حکومتیں ذمہ دار ہیںانہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی اور ان کی امریکی جیل میں قید سے رہائی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے
-
پی ٹی اے کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت :دیگر آپشنز تجویز کر دیئے
-
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ؛ رانا سکندرحیات
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے
-
گورنرسندھ کی صنعتکاروں کومسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.