بھارت کی جانب سے پاکستانی دریائوں کا پانی بند کرنے کے مذموم اقدامات و اعلانات کیخلاف مظاہرہ
جمعرات 29 دسمبر 2016 21:25
(جاری ہے)
اس موقع پر مظاہرین نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی،پاکستانی دریائوں پر ڈیموں کی تعمیر اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کا پانی مکمل بند کرنے کی دھمکیوں کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے۔
شرکا ء کی جانب سے حکومت پاکستان سے بھارت کے خلاف فوری اور سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تین دریائوں پر قیام پاکستان کے وقت سے قابض ہے اور اب اس نے سندھ طاس معاہدے کی روسے پاکستان کے حصے میں آنے والے تین دریائوں پر مسلسل ڈیموں کی تعمیر کے ساتھ انہیں مکمل بندکرنے کا کھلا اعلان کر دیا ہے۔یہ وقت پاکستان کے لئے انتہائی مشکل ہے ۔ان حالات میںبھارت کے ساتھ دوستی و تجارت کی امید قائم رکھنا اپنے آپ کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ بھارت کا پانی بند کرنا بڑی جنگ کو دعوت دینا ہو گا جس سے صرف جنوبی ایشیا کے دو ارب انسان ہی نہیں، ساری دنیا متاثر ہو گی۔پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کو اولین ترجیح بنائے اور پانی کے مسئلہ کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرے۔بھارت کو یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان کے حصے کا پانی بند کرنا اسے بھی بہت بھاری پڑے گا اور پانی کی یہ بندش خطے کو جنگ کی جانب دھکیل دے گی۔سندھ طاس معاہدہ کرانے والی طاقتیں اور ادارے بھی ہوش کے ناخن لیں اور بھارت کی اس کھلی دہشت گردی کو روکنے کے لئے آگے آئیں۔مظاہرین و مقررین نے اپیل کی کہ قوم اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں بھارت کی آبی جنگ روکنے کے لئے فوری اور ہنگامی تحریک چلائیں اور میدان میں آئیں۔یہ ملک و قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے جسے ہم سب نے مل کر حل کرناہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.