میلبورن ٹیسٹ،آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 18 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی، پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 181 رنز کی برتری کے ساتھ 624 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی، آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ ناقابل شکست 165، ڈیوڈ وارنر 144، عثمان خواجہ 97 اور مچل سٹارک 84 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 163 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، سٹیون سمتھ کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
جمعہ 30 دسمبر 2016 12:13
(جاری ہے)
اظہر علی اور سرفراز احمد نے بالترتیب43، 43 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مچل سٹارک نے 4، نیتھن لیون نے 3، جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ جیکسن برڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 465 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو سٹیون سمتھ 100 اور مچل سٹارک 7 رنز پر کھیل رہے تھے، مچل سٹارک آسٹریلیا کے ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 84 رنز بناکر سہیل خان کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، نیتھن لیون آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 12 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر آئوٹ ہوگئے، کپتان سٹیون سمتھ 165 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ، اس موقع پر آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ نے پہلی اننگز 624 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی۔ پاکستان کی طرف سے سہیل خان اور یاسر شاہ نے تین ، تین جبکہ وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز سمیع اسلم اور اظہر علی نے کیا جو بہت مایوس کن تھا، پاکستان ٹیم کے پہلے چار کھلاڑی 63 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ سمیع اسلم 2 رنز بناکر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، بابر اعظم پاکستان کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 3 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، یونس خان پاکستان کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 24 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر ہینڈز کومب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، کپتان مصباح الحق بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور بغیر کوئی رن بنائے نیتھن لیون کی گیند پر مادینسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اسد شفیق بھی کوئی عمدہ کھیل نہ پیش کرسکے اور 16 رنز بناکر نیتھین لیون کی گیند پر ہینڈز کومب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے وہ پاکستان کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے، پہلی اننگز میں ناقابل شکست ڈبل سنچری سکور کرنے والے اظہر علی بھی 43 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ محمد عامر پاکستان کے ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 11 رنز بناکر جیکسن برڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اس موقع پر سرفراز بھی 43 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، وہاب ریاض پاکستان کے نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، یاسر شاہ پاکستان کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے مچل سٹارک کی گیند پر برڈ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، سہیل خان 10 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، اور یوں آسٹریلیا نے میچ میں پاکستان کو اننگز اور 18 رنز سے شکست دیکر تین میں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ آسٹریلیا کی طرف سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مچل سٹارک نے 4، نیتھن لیون نے 3، جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ جیکسن برڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ کو اننگز میں شاندار اور ناقابل شکست 165 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.