میٹروبس منصوبہ ، فٹ پاتھ کے ساتھ گرل لگانے کا کام شروع
جمعہ 30 دسمبر 2016 22:07
(جاری ہے)
اس مقصد کے لئے کشادہ فٹ پاتھ تعمیر کئے گئے ہیں اور ان پر اعلیٰ کوالٹی کی ٹف ٹائل لگائی گئی ہے ۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق میٹرو بس روٹ پر صبح صادق سے رات گئے تک میٹروبس سروس میسر ہوگی اور ایک میٹرو بس کے میٹرو اسٹیشن چھوڑنے کے تین سے پانچ منٹ کے وقفے میں دوسری میٹرو بس دستیاب ہوگی ۔اس طرح طلباء وطالبات 20روپے میں ائیر کنڈیشنڈ ، آرام دہ ، محفوظ اور تیز رفتار سفر کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے ۔ توقع ہے کہ بی زیڈ یونیورسٹی انتظامیہ کو کیمپس سے مرکزی گیٹ تک طلباء و طالبات اور سٹاف کو شٹل سروس فراہم کرنا ہوگی تاکہ وہ میٹرو بس اسٹیشن تک پہنچ سکیں ۔اس اقدام سے یونیورسٹی انتظامیہ کو بسوں پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کی بچت ہوگی ۔ایک اندازے کے مطابق میٹرو بس روٹ پر ایک سو سے زائد سرکاری و نجی سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز واقع ہیں اور صرف بوسن روڈ پر روزانہ 70ہزار طلباء و طالبات سفر کرتے ہیں ۔ملتان شہر کے 11مصروف ترین روٹس پر فیڈر بسیں چلانے کا کنٹریکٹ بھی دے دیا گیا ہے۔ان روٹس پر 100ائیرکنڈیشنڈ بسیں چلائی جارہی ہیں جس پر میٹروبس کارڈ کے ذریعے سفر کرنے والوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔ ان بسوں پر میٹرو بس کارڈ کے بغیر سفر نہیں کیا جاسکے گا۔ میٹرو بس اور فیڈر بس پر سفر کرنے کے حوالے سے کرائے کی ادائیگی بھی انتہائی دلچسپ امر ہے۔ میٹرو بس پر سفر کرنے کے بعد پہلی فیڈر بس پر سفر فری ہوگا جبکہ دوسری فیڈر بس میں سفر کرنے کی صورت میں صرف پانچ روپے کرایہ وصول کیا جائے گا۔اسی طرح اگر کوئی شہری فیڈر بس میں سوار ہوتا ہے تو اس سے میٹرو بس کارڈ کے ذریعے 15روپے چارج کئے جائیں گے۔ فیڈر بس کے بعد اگر وہ میٹرو بس پر سفر کرے گا تو اس سے بھی صرف پانچ روپے مزید وصول کئے جائیں گے۔ مندرجہ بالا 11روٹس کو میٹرو بس اسٹیشنز سے لنک کیا گیا ہے۔اسی طرح چونگی نمبر9کے میٹرو بس اسٹیشن کے ساتھ طلباء و طالبات کو لینے کے لئے آنے والے والدین کے لئے انتظار گاہ کے طور پر خوبصورت سٹنگ ایریا تعمیر کردیا گیا ہے۔امید ہے کہ میٹرو بس سسٹم کے فنکشنل ہونے سے والدین پر طلبا ء و طالبات کے سفری اخراجات کا بوجھ کم ہوگا اور سڑکوں پر ٹریفک کے دبائو میں بھی کمی واقع ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.