شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مصر سے تعلق رکھنے والے سرسے جڑی بچیوں کی سرجری کے خصوصی انتظامات کی ہدایت

اتوار 1 جنوری 2017 10:20

ریاض ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصر سے تعلق رکھنے والے سرسے جڑی بچیوں کی سرجری کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سر سے جڑی بچیاں مصری شہری اسلام صقر رمضان حسن کی بیٹیاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں حال ہی میں سرجری کے لیے سعودی عرب لایا گیا تھا جہاں شاہ سلمان نے ریاض میں قائم شاہ عبدالعزیز میڈیکل کمپلیکس میں ان کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد سرجری کی ہدایت کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ’واس‘ کے مطابق شاہی مشیر اور شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے بتایا کہ شاہ سلمان نے مصر سے لائی گئی سر سے جڑی بچیوں کی سرجری کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :