شہری ہوا بازی میں ایران کی عالمی پوزیشن پر واپسی کا آغاز

اتوار 1 جنوری 2017 10:50

تہران یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ایران بہت جلد شہری ہوابازی کے میدان میں اپنی عالمی پوزیشن پر واپس آجائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 100 ایئر بس طیاروں کی خریداری کا سودا فضائی ٹرانسپورٹ کی تاریخ کا اہم ترین اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے، مزید 80 ایئر بس طیاروں کی خریداری کے سودے کے جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی ہوابازی کے شعبے میں اپنے کھوئے ہوئے مقام کو جلد حاصل کر لے گا۔عباس آخوندی نے کہا کہ طیاروں کی خریداری کے معاہدوں سے ایران کی سیاحت کی صنعت کو بھی فروغ حاصل ہو گا اور خطے اور دنیا کے سیاسی اور اقتصادی استحکام پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :