حکومت پنجاب تعلیم سے تعمیر وطن کا عزم کیے ہوئے ہے،2017 میں تعلیم کے شعبہ میں عظیم انقلاب آئے گا‘رانا مشہود احمد خاں
وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ صوبے کا کوئی ہونہار طالب علم محض وسائل کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہے،اس عزم کی تکمیل کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مستحق اور غریب ہونہار طلبا و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئی2ارب روپے سے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جو رواں مالی سال کے دوران 17ارب روپے تک پہنچ گیا ہے‘صوبائی وزیر تعلیم
اتوار 1 جنوری 2017 16:50
(جاری ہے)
اس وقت پنجاب حکومت کے تحت صرف سرکاری سکولوںمیں ہی مفت تعلیم نہیں دی جا رہی بلکہ باعث افتخار امر یہ ہے کہ اس وقت صوبہ بھر کے ہزاروں پرایئویٹ سکولوں میں 25 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات حکومت پنجاب کی مالی معاونت سے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ صوبے کا کوئی ہونہار طالب علم محض وسائل کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہے۔اس عزم کی تکمیل کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مستحق اور غریب ہونہار طلبا و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئی2ارب روپے سے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جو رواں مالی سال کے دوران 17ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ سے سکالر شپ حاصل کرنے والے طالب علم اعلیٰ ملکی اوربیرون ممالک تعلیمی اداروں میں بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے تعلیمی پروگراموں میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بچوں کوبھی شامل کیا ہے۔اس احسن اقدام سے قومی یکجہتی، بھائی چارے اور اخوت کا پیغام عام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال نو کا سورج بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کیلئے بھی خوشیوں کا پیغام لایا ہے۔حکومت پنجاب نے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کا خاتمہ کر دیا ہے ۔ پنجاب بھر میں بھٹہ مزدورں کے ہزاروں بچے بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو ایک ہزار روپے فی کس ماہانہ جبکہ داخلے کے وقت 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہونہار طلبا و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور 2017ء میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت قوم کے معماروںکو جدید علوم سے آگاہی کیلئے سکولوں میں ماڈرن گیجٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے گاجس سے طلبہ کی صلاحیتیں بھی اجاگر ہوں گی اور وہ دنیا بھر میںاپنے ہم عصروں سے نہ صرف رابطے میں رہیں گے بلکہ ان کیلئے مطلوبہ معلومات کا حصول اور ریسرچ ورک تک آسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.