عو ام کے بہتر معیا ر ز ند گی اور شہر کی ترقی اور بہتری کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے،میئر و ڈپٹی میئر راولپنڈی

پیر 2 جنوری 2017 20:32

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) میئر راولپنڈی سردار محمد نسیم اور ڈپٹی میئر چوہدری طارق محمود نے کہا ہے کہ را ولپنڈ ی کے عو ام کو بہتر معیا ر ز ند گی فر اہم کر نے اور شہر کی ترقی اور بہتری کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارمیونسپل کارپوریشن بلڈنگ راولپنڈی میں ضلعی و یونین کونسلوں کے چیئرمین و وائس چیئرمینوں کے ایک تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیف کارپوریشن آفیسر راولپنڈی سردار تاشفین،ضلعی و یونین کونسلوں کے چیئرمین و وائس چیئرمین، کونسلرز اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

میئر و ڈپٹی میئر را ولپنڈی نے کہا کہ شہر میں کئی تر قیا تی منصو بے اور عو امی فلا ح کے میگا پراجیکٹ پا یہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں جس میں کا ر ڈیا لو جی سنٹر، میٹرو بس پرا جیکٹ ،شہبا زشر یف پا رک اور سپورٹس گرائونڈ کا قیام شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مو جو دہ سکولوں اور ہسپتا لو ں کی اپ گر یڈ یشن کا کا م بھی جا ری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ان میگا پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی شہر سے تجاوزات کے خا تمے اور میو نسپل کے کام کو بھی تر جیحی بنیا دوں انجام دیا جا ئے گا۔

نیز عوام کے ٹیکسو ں کے بہتر ین مصر ف کو یقینی بنا کر عوا می و سا ئل انہی کی فلا ح میں خر چ کر تے ہو ئے مز ید تر قیا تی منصوبوں کا آ غا ز کر یں گے اور اس سلسلے میں مرکزی اور صوبائی حکومت کی بھر پوری رہنمائی حاصل ہو گی ۔ میئر راولپنڈی سردار نسیم اور ڈپٹی میئر چوہدری ارشد محمود نے اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور اور دیگر مسلم لیگی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :