مریم نوازکے پاس نوازشریف کاپیسہ ہے،عمران خان
پیسے کی ٹریل بتانا نوازشریف کا کام ہے ہمارا نہیں،مریم نوازمے فیئرفلیٹس کی اصل مالکہ تھی،مریم نوازٹرسٹی نہیں بلکہ بینیفیشنری اونر تھی،جیسے ٹرسٹ ڈیڈ جھوٹی تھی ویسے ہی قطری خط بھی جھوٹ ہے،ثبوت ادارے دیں یہ کام سیاسی جماعت کانہیں ہوتاایف آئی اے اوردیگراداروں کی ذمہ داری ہے کہ تحقیقات کریں،چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ منگل 3 جنوری 2017 16:16
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03جنوری2017ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاے کہ مریم نوازکے پاس نوازشریف کا پیسہ ہے،پیسے کی ٹریل بتانا نوازشریف کا کام ہے ہمارا نہیں،مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی اصل مالکہ تھی،ہم ثابت کریں گے کہ کوئی ٹرسٹ نہیں تھا،مریم نوازٹرسٹی نہیں ،بینیفیشنری اونر تھی،جیسے ٹرسٹ ڈیڈ جھوٹی تھی ویسے ہی قطری خط بھی جھوٹ ہے،ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے کہ تحقیقات کریں۔
انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں سنا تھا کہ مریم نوازکو 2 کروڑ کی گاڑی کا تحفہ مل گیا۔ یہاں تو کام ہی تحفوں پر چلتا ہے۔ مریم نوازہرجگہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں۔ مریم نوازکے پاس نوازشریف کا پیسہ ہے۔(جاری ہے)
مریم نوازکے پاس کہاں سے پیسہ آیا؟مریم نواز نے اس رقم کو فیملی کا پیسا قرار دیا، جس کا مطلب نوازشریف کا پیسہ ہے۔
نوازشریف کا پیسہ منی لانڈرنگ کر کے باہر گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2004 میں مے فیئر کے فلیٹس کی قیمت چار ارب روپے تھی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کاموٹو گینگ روزانہ کہتا ہے کہ ہم نے ثبوت نہیں دیے۔اسحا ق ڈار کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان ہے کہ پیسہ کیسے لندن گیا۔ جوچیزفراڈنہیں وہ اسحاق ڈارکا حلف نامہ ہے۔یہ جو کچھ دن ہمیں ملے اس دوران ہم نے مزید شواہد اکٹھے کیے۔شواہد کے مطابق نیلسن اور نیسکول مریم نواز کی ہی کمپنیاں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پانچ سال میں حسین نواز نے 74 کروڑ دیے۔قاضی فیملی نے اس کام میں اپنا کردار دکھایا۔مے فیئر کے چار فلیٹس کی قیمت 2004میں چار ارب روپے تھی۔مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی حقیقی مالک ہیں،فائدہ اٹھاتی تھیں یہ کوئی ٹرسٹ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی سی آئی جے سے پاناما کیس کے سارے کاغذات نکلوا لیے ہیں، کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا، اب دو ہفتوں میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر جمہوری اور جمہوری ڈکٹیٹر بننا چاہتا ہے۔عمران خان نے کہاکہ پاناما لیکس میں نام آنیوالوں میں سے کسی نے آئی سی آئی جےسے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نےپارلیمنٹ اورسپریم کورٹ میں بھی جھوٹ بولا۔ٹرمپ کے فون اور وکیل بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ثبوت دینا اداروں کا کام ہے،سیاسی جماعت کا کام ثبوت دینا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی ذمے داری ہے کہ تحقیقات کریں، تحقیقات اورثبوت اکٹھے کرنا ملکی اداروں نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر کا کام ہے۔ چھابڑی والےکوبھی پتا ہےقطری خط فراڈ تھا،سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا گیا۔جب بھی قانون توڑا جائے ،پیسا چوری ہوسیاسی تنظیم نشاندہی کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا گیمبیا میں جموں و کشمیر پر او آئی ..
-
پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے، سعودی عرب
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر چیف جسٹس برہم
-
ملک سے مایوسی ختم کر کے ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ترقی کی امید ہو. مصدق ملک
-
خواجہ احمد حسن،خواجہ دبیر حسن کے والد اور خواجہ رمیض حسن رہنما مسلم لیگ ق کے ماموں خواجہ منیر حسین کا ختم و مجلس ترحیم ان کی رہائش گاہ پر منعقد،
-
آئین کا حلیہ بگاڑنے والوں کی آج شکست ہوئی، دھوکے سے عوام کو نہیں ہرا سکتے، سلمان اکرم راجہ
-
شمالی کوریا: کم جونگ کی سالگرہ پر عوام سے وفاداری کا حلف
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہےہیں،ڈاکٹرمصدق ملک کی پریس کانفرنس
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.